Рет қаралды 1,801
شانِ صدیقِ اکبر رض
کلام : یونس تحسین فتح جنگ مشاعرہ 3 نومبر 2023
صحیفہ ہائے پیمبر کا سمندر نہیں کھلتا
بغیرِ عشقِ ابوبکر مقدر نہیں کھلتا
جسے خدا کا نبی چاہے عطا کر دے مصلیٰ
بڑا ہی سادہ سا نکتہ ہے جو سب پر نہیں کھلتا
بروزِ حشر یہ میزان پہ ہو گا تمہیں واضح
بغیرِ حضرتِ صدیق یہ دفتر نہیں کھلتا
جنابِ حضرت حسان کے استاد ابوبکر
اگر نہ ہوتے تو پھر نعت کا یہ در نہیں کھلتا
یونس تحسین
__________
2.
دینِ رسولِ پاک کی پہلی بہار ہے
صدیق عشق مصطفیٰ کا تاجدار ہے
اتممت نعمتی کا وہی رازدار ہے
تعلیمِ مصطفیٰ سے بنا شاہکار ہے
صدیق ہے عتیق ہے وہ یارِ غار ہے
یعنی ہر ایک زاویے سے شاندار ہے
ابنِ ابی قحافہ کو معمولی مت سمجھ
وہ وجہِ کائنات کے بچپن کا یار ہے
ہجرت کی شب دلیل ہے اس بات کی جناب
صدیق پر خدا کو بہت اعتبار ہے
صدیق تیری گود پہ قربان دو جہاں
یہ مصطفیٰ کے واسطے جائے قرار ہے
ہر دور کے مسیلمہ کھاتے ہیں اس سے خوف
وہ آبروئے مصطفیٰ کا پہرے دار ہے
ہر چیز جس نے وار دی ذاتِ رسول پر
اس جاں نثارِ مصطفیٰ پہ جاں نثار ہے
تحسین اس جہان میں کھولی ہے جب سے آنکھ
اپنی زباں پہ نعرہءِ حق چار یار ہے
یونس تحسین
#poetry #yunustehseen #besturdupoetry #islamic #bestnaat #naat #ishq #status #trending #alimola #abubakar #shairi #viral #famousshorts #bestpoetry #manqabat #naat #younastehseen #sahaba