حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ , قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ , قَالَ : أَخْبَرَنِي مَنْ مَرَّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَأَمَّهُمْ وَصَلَّوْا خَلْفَهُ ، قُلْتُ : مَنْ حَدَّثَكَ هَذَا يَا أَبَا عَمْرٍو ؟ قَالَ : ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا . مجھے اس صحابی نے خبر دی جو نبی کریم ﷺ کے ساتھ ایک الگ تھلگ قبر سے گزرے تھے ۔ قبر پر آپ ﷺ امام بنے اور صحابہ نے آپ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی ۔ شیبانی نے کہا کہ میں نے شعبی سے پوچھا کہ ابوعمرو ! یہ آپ سے کس صحابی نے بیان کیا تھا تو انہوں نے بتلایا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ۔ Sahih Bukhari#1336 کتاب جنازے کے احکام و مسائل Status: صحیح