No video

تو درودوں میں ہے تو سلاموں میں ہے _از مفتی سلمان قاسمی سیتاپوری Ashaar By Mufti Salman Sitapuri

  Рет қаралды 344

Mufti Salman Sitapuri

Mufti Salman Sitapuri

Күн бұрын

(تو درودوں میں ہے، تو سلاموں میں ہے، تو اذانوں میں ہے، تو نمازوں میں ہے)
ابوالمجاہد زاہد
اس کا احسان ہے، اس کا فیضان ہے، میری ہستی کو اس نے سنوارا بہت آج اشکوں سے میں نے محمد لکھا اور پھر اس کو ہونٹوں سے چوما بہت
تیرے صدیق فاروق عثمان علی سب کا امت میں اونچا ہے درجا بہت تیرے اصحاب نے تجھ کو پرکھا بہت، تجھ کو سوچا بہت تجھ کو چاہا بہت
ہم تو سرسبز و شاداب وہ پیڑ ہیں جن کو ابر رسالت نے سینچا بہت آج بھی ہم ہیں اپنی جڑوں پر کھڑے زور آندھی نے یوں تو لگایا بہت
نور توحید نور کتاب مبیں نور سنت یہاں تو ہمی لائے ہیں
مان احسان ہمارا ہمارے وطن! ہم سے پہلے یہاں تھا اندھیرا بہت
آپ بہر عیادت گئے اس کے گھر، بھینکتی تھی جو کوڑا سر پاک پر کتنی بدبخت تھی کتنی خوش بخت تھی، یاد آتی ہے مجھ کو وہ بڑھیا بہت
وہ تو رحمت ہی رحمت ہیں سب کے لیے وہ ہوں اپنے قبیلے کے یا غیر ہوں ان کے کردار عفو و کرم کے لیے، فتح مکہ کا ہے ایک حوالہ بہت
وہ پیمبر تھے ، وہ سپاہی بھی تھے، بانی سلطنت بھی تھے، حاکم بھی تھے
ان کا ہمتا کوئی بھی نہ مجھ کو ملا، میں نے تاریخ عالم میں ڈھونڈا بہت
آپ کو مال و زر جو بھی جب بھی ملا، دوسروں ہی میں تقسیم اسے کر دیااور اپنے لیے ایک چٹائی بہت، بے چھنے جو کی ٹکیا بہت
تاج دار رسالت کا ارشاد ہے ، باغ جنت ہے ماؤں کے قدموں تلے آپ کا یہ بھی عورت پہ احسان ہے، کر دیا ماں کے رتبے کو اونچا بہت
اہل ایماں کو جو حکم اس نے دیا، اس پہ سب سے زیادہ عمل خود کیا جو کہا، وہ کیا، جو کیا، وہ کہا، وہ انوکھا بہت تھا، نرالا بہت
تو درودوں میں ہے، تو سلاموں میں ہے، تو اذانوں میں ہے، تو نمازوں میں ہے سارے عالم میں پھیلی ہے خوشبوتری ، سارے جگ میں ترے نام لیوا بہت
سيد ولد آدم ! شفیع الام ! نازش بزم عالم ! جميل الشيم !
تیرے رستے پر چلنا نہ چھوڑیں گے ہم، چاہے ہم کو ستائے یہ دنیا بہت
میری بیوی ہو، لڑکے ہوں یا لڑکیاں ، سب کے چہروں سے ہے نور ایماں عیاں آفتاب رسالت ترا شکریہ ! میرے گھر میں ہے تیرا اجالا بہت ہے
متحد ہو نہ جائیں ترے امتی، بن نہ جائیں کہیں ایک طاقت نئی ہو نہ جائے ترا دین پھر حکمراں ، تیرے اعدا کو ہے آج کھٹکا بہت
تیری تعریف میں جو بھی میں نے لکھا، تیری توصیف میں جو بھی میں نے کہا اس کو سن کر اگر اے مسیحائے جان! مسکرادے ذرا سا تو اتنا بہت

Пікірлер: 12
@nikhatjahan5281
@nikhatjahan5281 5 ай бұрын
ماشاءاللہ ،بہت خوب💐💐💐
@zakikadustana6196
@zakikadustana6196 5 ай бұрын
ماشاء اللہ بہت خوب بھئیّا
@user-bl6dm7bh4o
@user-bl6dm7bh4o 5 ай бұрын
Masha Allah
@user-oo5pe8tm6v
@user-oo5pe8tm6v 5 ай бұрын
ماشاءاللہ ❤❤
@anasrayni7481
@anasrayni7481 5 ай бұрын
Mashaallah bahut khoob
@kulsoomaqeel7229
@kulsoomaqeel7229 5 ай бұрын
ماشاء الله بہت خوب 😊
@QasimKhan-qe6pg
@QasimKhan-qe6pg 5 ай бұрын
माशाअल्लाह
@user-hd3lx1iy8i
@user-hd3lx1iy8i 5 ай бұрын
माशाअल्लाह बोहोत खूब मुफ़्ती साहब
@MS-Hussain
@MS-Hussain 5 ай бұрын
MashaAllah
@user-hd3lx1iy8i
@user-hd3lx1iy8i 5 ай бұрын
❤❤❤❤❤❤
@SalmanAli-ss9ux
@SalmanAli-ss9ux 4 ай бұрын
Mashaallah
@majid_786k
@majid_786k 5 ай бұрын
❤❤❤
Pune Maharashtra Masjide Touheed Me Sawalo Jawab ki ek Ehem Majlis 15.02.2024
32:07
Salman Khan Latest Statement About Religion - Dr Zakir Naik
15:43
Идеально повторил? Хотите вторую часть?
00:13
⚡️КАН АНДРЕЙ⚡️
Рет қаралды 18 МЛН
天使救了路飞!#天使#小丑#路飞#家庭
00:35
家庭搞笑日记
Рет қаралды 85 МЛН
The Giant sleep in the town 👹🛏️🏡
00:24
Construction Site
Рет қаралды 19 МЛН
艾莎撒娇得到王子的原谅#艾莎
00:24
在逃的公主
Рет қаралды 49 МЛН
موبائل سے آن لائن کام کیسے کریں
6:56
Nafeel Khan Motivator
Рет қаралды 4,9 М.
Make Allah a partner in your business | motivation
5:15
Ali Hassan Economist.
Рет қаралды 9 М.
Really Beautiful Recitation By Pakistani Qari Vs Irani Qari
10:01
Alhuda Hub
Рет қаралды 2,4 МЛН
Идеально повторил? Хотите вторую часть?
00:13
⚡️КАН АНДРЕЙ⚡️
Рет қаралды 18 МЛН