*قیدی کو چھڑانا ،بھول گئے* ماشاءاللہ، عمدہ۔۔۔۔ درج ذیل کلام بھی اپلوڈ کیجئے بہت اہم ہے قیدی کو چھڑانا ،بھول گئے بھوکوں کو کھلانا، بھول گئے اس درجہ ہوئے دنیا میں، مگن ہم اصلی ٹھکانہ ، بھول گئے رقصاں ہے مبائل پر، انگلی شمشیر اٹھانا ، بھول گئے آتی ہے پتنگ بازی، ہم کو ہم تیر چلانا، بھول گئے انگر یزی سکھادی، بچوں کو قرآن پڑھانا، بھول گئے ازبر ہیں ہمیں، فلمی گانے ہم جنگی ترانہ ، بھول گئے سنسار میں الجھے، کچھ ایسے ہم ملنا ملانا ، بھول گئے بیمار کو دیکھنے، اے ساجد! گھر اس کے جانا ، بھول گئے *دیشمکھ ساجد مقصود، بلڈانہ، مہاراشٹر۔*