Рет қаралды 305
نفرت و تعصب پر مبنی ..... لسانی بل سندھ میں آباد سندھی اور مہاجروں کے درمیان واضح تقسیم کی جہاں بہت سی وجوہ ہیں ان میں سب سے نمایاں لسانی بل اور کوٹہ سسٹم ہے، جس کے نفاذ کے بعد سے مہاجروں نے یہ سوچنا شروع کردیا تھا کہ سندھی رہنما ہمیں سندھ کا مستقل شہری نہیں سمجھتے۔ ہمارا پاکستان اور سندھ میں جو حصہ بنتا ہے وہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں سندھ کو مہاجر اور سندھی تفریق میں تقسیم کر کے مہاجروں کے حقوق سندھیوں کو دیئے جا رہے ہیں اور یہی سوچ آج اس قدر مضبوط ہو چکی ہے کہ سندھ کے شہری اور دیسی عوام کی سوچ مختلف ہے۔ سندھ نظریاتی طور پر تقسیم ہو چکا ہے جس کے وجہ سے کچھ مہاجر جماعتیں سندھ کی انتظامی تقسیم کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ یہاں ہم سندھ کی اس نازک صورتحال کو سمجھنے کے لیے ماضی کے ان فیصلوں پر ایک نظر ڈالیں گے جن کی وجہ سے آج سندھ دوراہے پر پہنچ چکا ہے۔