Рет қаралды 6,067
◦•●◉✿بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم✿◉●•◦
اللہ کی رحمت کا سراپا جو دھنی ہے
جبریل کا سرتاج ہے نبیوں کا نبی ہے
وہ جس کے لیے ساری خداٸی یہ بنی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
ہے وادٸ ظُلمت میں یہاں جس کی تجلّی
ہر قلبِ پریشاں کو دیا جس نے تسلّی
وہ جس کے سبب گلشنِ ہستی میں نمی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
آدم کی جبیں پر ہے وہ جس نور کا جلوہ
موسیٰ کے عصا میں ہے بسا جس کا عجوبہ
عیسیٰ کی مسیحاٸی میں کُن جس کی چھُپی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
وہ چاند کو شق کردے وہ سورج کو پِھراۓ
اک آن میں کنکر سے بھی وہ کلمہ پڑھاۓ
اے نجدیا ! جس ذات کو یہ شان ملی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
معراج میں اللہ نے پردے کو اٹھایا
محبوب کو کس شان سے دیدار کرایا
وہ ذات کہ جو بندشِ سدرہ سے بَری ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
صدیق و عمر ، حیدر و عثماں کی ہے چاہت
وہ غوث و رضا ، خواجہ کے بھی دل کی ہے راحت
وہ جس کی اسیری میں ہر اک قلبِ ولی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
دن رات وہاں بارشِ رحمت کی ہے چھَم چھَم
آتے ہیں ملاٸک بھی وہاں سر کو کیے خَم
حسنین کے نانا کی جہاں جلوہ گَرِی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
لِلہ کرم کیجیے سلطانِ مدینہ
دُوبھَر ہوا جاتا ہے اب اِس حال میں جینا
اب دل کو مرے جس سے فقط آس لگی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
ہوتے ہوۓ سرکار کے ہم کیوں کہیں جاٸیں
کیوں دستِ طلب اور کسی در پہ بڑھاٸیں
کونین کے سلطان کی چوکھٹ جو ملی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
وہ آتشِ دوزخ سے ہمیں جس نے بچایا
اور خُلدِ بریں کا ہمیں پھر مُژدہ سنایا
منسوب وہ جس شخص سے ہر ایک خوشی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
ایوبؔ میں جس نور کی چاہت ہے لَلَک ہے
ہرسمت اُسی نور کے جلوے کی دھمک ہے
وہ نور کہ جس نور سے ہر چیز بنی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے
✍🏻از محمد ایوب رضا امجدی کولکاتہ غفرلہ