Рет қаралды 52,661
فرشتوں سے بہتر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
ڈی پی او عبداللہ احمد نے ہیموفیلیا کے مریض بچے کی دلی خواہش پوری کردی:12سالہ محمد وسیم کو ایک دن کیلئے اعزازی ڈی پی او چنیوٹ بنا دیا گیا ننھے ڈی پی او کو پروٹوکول کیساتھ گھر سے دفتر لایا گیا ڈی پی او عبداللہ احمد نے دفتر پہنچنے پر محمد وسیم کا استقبال کیا, پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ننھے ڈی پی او محمد وسیم نے انچارج برانچز سے تعارفی ملاقات کی ڈی پی او عبداللہ احمد نے ننھے ڈی پی او کو اپنی کرسی پر بٹھایا ننھے ڈی پی او محمد وسیم نے پولیس افسران سے میٹنگ کی اور لوگوں کے مسائل بھی سنے :ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچے نے پولیس افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ننھےبچے محمد وسیم کا حوصلہ, جذبہ قابل ستائش ہے, اپنی بیماری کو شکست دیکر زندگی کے سفر میں ترقی کرے گا,ننھے بچے محمد وسیم نے دلی خواہش پوری کرنے پر ڈی پی او عبداللہ احمد کا شکریہ ادا کیا