Рет қаралды 2,129
یاد تری نہ ہو اگر زندگی، زندگی نہیں
اس کے بغیر میں جیوں، ایسا بھی ہو، کبھی نہیں
تیرے جمال کی قسم، تیرے جلال کی قسم
تیرےکمالِ حسن کا سچ ہے جواب ہی نہیں
ہو نہ سکا وہ کامراں، مل نہ سکی اسے بقا
زندگی جس کی جانِ جاں! تیرے لیے مِٹی نہیں
بات ہی بات میں کبھی چھیڑی جو بات وصل کی
لاکھ بنائی بات پر، بات کبھی بنی نہیں
تیری جفائے ناز میں کوئی کمی کبھی نہ ہو
میری وفائے عشق میں ہو گی کمی کبھی نہیں
بندہ ء حسن ہوں، مجھے عشق ہے حسنِ ذات سے
اور کہیں کبھی معیںؔ میری نظر جمی نہیں
درد کی داستاں معینؔ ان کو سناؤں تو مگر
سن کے وہ دیکھتے ہیں یوں جیسے ابھی سنی نہیں
غزل | یادوں کے دریچے
شاعری | پیر سیّد معین الحق گیلانی
پیشکش | چشتی پارٹی