*سیدہ زینبؑ جب بھائی کی بریدہ لاشے پر پہنچی تو پہچان نہ سکیں کہ یہ میرا حسینؑ ہے ۔ سیدہ زینبؑ نے بھائی کے بریدہ بدن کو دیکھ کر مدینہ کی طرف رخ کر کے فرمایا :* *یا محمدا ! ہذا الحسین بالعراء ، مرمل بالدماء ، مقطع الأعضاء ، و بناتک سبایا ، و ذریتک مقتلہ* *اے محمد! یہ آپ کا حسینؑ ہے کہ جس کا بدن مقدس کربلا کی گرم زمین پر پڑا ہوا ہے اور جو اپنے خون میں غلطاں ہے ۔ یہ آپ کا حسینؑ ہے کہ جس کے مقدس جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ہے ۔* *نانا رسولؐ اللہ ! ادھر دیکھیے ، آپ کی بیٹیاں قیدی بنا لی گئی ہیں اور آپ کے تمام بیٹوں کو قتل کر دیا گیا ہے ۔* *پھر بیبیؑ نے مناجات خدا کی کہ خدایا :میری اس قربانی کو قبول فرما ۔*