فکر کر تعمیرِ دل کی وہ یہیں آجائے گا بن گیا جس دن مکاں خود ہی مکیں آجائے گا کونسا ہم روز روز اُس کو بلاتے ہیں یہاں بے مروت ہے مگر اتنا نہیں ، آ جائے گا ہم سے مل لینے کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ اب ہر کوئی اُس کو بُلا لے ہر کہیں آجائے گا خود بھی وہ چالاک ہے لیکن اگر ہمّت کرو پہلا پہلا جھوٹ ہے اُس کو یقیں آجائے گا سرخوشی کا سلسلہ چلتا رہے گا اور پھر درمیاں میں پھر کوئی حرفِ حزیں آجائے گا ہم تو سمجھے تھے کہ اِس لشکر کشی سے حُسن کا کچھ علاقہ اور بھی زیرِ نگیں آجائے گا زخمِ دل تو سات پردوں میں نہاں ہوگا ظفر اور سب کے سامنے داغِ جبیں آجائے گا ظفر اقبال
@mdsadfy44144 жыл бұрын
🌹🌹👍
@mdsadfy44144 жыл бұрын
بہترین شاعر کا خوبصورت کلام
@junaidiqbal8138 Жыл бұрын
Waaah kya bat hay ❤️
@NaeemAzad17 ай бұрын
واہ۔۔۔ ایک عہد ساز شاعر۔
@CasaAmore2122 жыл бұрын
واہ واہ۔۔۔کیا بات ہے ۔۔۔خووووب
@harshadarshad26437 жыл бұрын
مکیں آ جائے گا ۔۔بہت خوب
@bittugym82825 жыл бұрын
Aftab iqubal is the real for good south Asia 👌🐯🐯🐯
@nice-xl2mv5 жыл бұрын
wah je wah sade okare da man zafar
@doctorazeem79213 жыл бұрын
عمدہ. . کلام. .
@babarrehmanshah12056 жыл бұрын
خورشید عبداللہ بھائی آداب ! ظفر صاحب کی مزید ویڈیوز اپلوڈ کر دیجیے اگر دستیاب ہوں- شکریہ
@dramjadnazeer56396 жыл бұрын
سبحان اللہ۔۔۔
@LiaqatJafriOfficial Жыл бұрын
Jaadugar
@faizashabbir23748 жыл бұрын
awsome ghazal
@doctorazeem7921 Жыл бұрын
Nice
@میریآوازسنوعافیہرائے3 жыл бұрын
💝
@tauseeqhaider6504 жыл бұрын
Hazrat kahan ka mushaira hai ye, shuraka kaun hein?