کہکشاں
خوش نوایانِ قوم کی ایک انجمن ہے۔ جس کا مقصد تعمیری اور معیاری ادب کو فروغ دینا ہے ، ہندوستان بھر کے خوش آواز ، خوش گلو اور خوش الحان افرد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے اور ان کے ذریعے سے معیاری کلام کو رواج دینے کے مقصد سے *ادارہ ادب اطفال بھٹکل* کے زیر سرپرستی یہ ”کہکشاں“سجائی گئی ہے تاکہ اس کہکشاں سے جڑنے والے افردا حوصلہ پاکر نئی فضاؤں میں پرواز
کریں اور ترقی کرتے ہوئے اپنے لیے ستاروں سے آگے نئے جہاں تلاش کریں۔
جدید ذرائع ابلاغ کو استعمال میں لاتے ہوئے نئی پود کو اسلامی قدروں سے آشنا کرنے کے لیے ایک خوبصورت اسٹوڈیو کا قیام بھی - کہکشاں کا عزم ہے.
الحمدللہ ایک طرف اس کے سرپرست مشہور ناظم مشاعرہ جناب رحمت اللہ راہیؔ ہیں تو وہیں دوسری طرف صالح ادب وشاعری کے امین مولانا سمعان صاحب خلیفہ ندوی اس قافلۂ نوبہار کے روح رواں ہیں۔
فحش اور لایعنی گانوں کے مقابلے میں صالح ادب کی ترویج کے لیے ہمیں آپ کا ساتھ چاہیے۔
آئیے! ہندوستان بھر کے خوش آواز بچوں اور نوجوانوں کو اس پلیٹ فارم پر جمع کریں۔
Contact us:-
[email protected]