Рет қаралды 10,931
Heart Touching Naat 2024 ¦¦ sham e Ishq e Nabi ¦¦ Umair Hafiz ¦ Samaan Khalifa ¦¦ Kehkashaan
Artist: Hafiz Umair S/o Abdul Basit Hafiz
Poet: Samaan Khalifa
Production: Kehkashaan
نعت پاک علی صاحبہ الصلاۃ والسلام
شمع عشقِ نبی کی جلاتا رہوں
جوت ایماں کی دل میں جگاتا رہوں
بربطِ دل پہ احساس کے سُر پہ میں
نغمۂ مصطفی گنگناتا رہوں
اُن کی مرضی ہی پیشِ نظر ہو مرے
دینِ احمد پہ جاں میں لٹاتا رہوں
اُن کو پانے کی کچھ ایسی دُھن ہو مجھے
تلخیوں پر بھی میں مسکراتا رہوں
بادۂ عشق سے ہوکے مخمور میں
جام پر جام ہر دم لنڈھاتا رہوں
مستیاں مے کدے پر برسنے لگیں
بارشِ معرفت میں نہاتا رہوں
اُن کا نام آئے آنسو رواں ہوں مرے
خود بھی رو کر میں سب کو رلاتا رہوں
لذتِ عاشقی سے جو محروم ہیں
اُن کو رازِ محبت سکھاتا رہوں
آ ہی جائیں گے وہ میرے دل میں کبھی
خانۂ دل کو اپنے سجاتا رہوں
اپنا سمعانؔ کہہ کر بلائیں گے وہ
اُن کی سیرت کو دل میں بساتا رہوں
(خاک پائے مصطفی: محمد سمعان خلیفہ ندوی، بھٹکل، انڈیا)
#naat #umair #kehkashaan #newnaat #new_kalam #naat2024 #qalbemusaffa #nabiji #ishqenabi