Рет қаралды 651
#manqabat
#MolaAli.as
#13Rajab
#alimuhammadalavi
#yaAli.as
Haidar.as Mera Mola Hai
Poet & reciter:Ali Muhammad Alavi
Audio:RWDS karachi
Video:TNA Production
Special Thanks:
Arif baltistani
Mir Bashart
Syed Jan Rizvi
حیدرؑ میرا مولا ہے
حیدرؑ میرا مولا ہے
ہر ایک قلندر کی پہچان یہ نعرہ ہے
حیدرؑ میرا مولا ہے۔۔۔
ہے نام خدا والا، ہر کام خدا والا
ہر قولِ علیؑ میں ہے پیغام خدا والا
جو خاک نشینوں میں اللہ کا چہرہ ہے
حیدرؑ میرا مولا ہے۔۔۔
تجھ جیسے ہی یاروں میں کسطرح اسے تولے
کعبے کا خدا جس پر دروازہ نیا کھولے
قبلے کی حقیقت کا جو پہلا حوالہ ہے
حیدرؑ میرا مولا ہے۔۔۔
میدانِ غدیری کا پرنور وہ منظر تھا
ہاتھوں میں محمدﷺ کے تھا ہاتھ یداللہ کا
احمدؐ کے برابر میں جو خم میں دکھایا ہے
حیدرؑ میرا مولا ہے۔۔۔
خیبر میں محمدﷺ سے یہ پوچھا صحابہ نے
کیا معرکہ آرائی کا آپ نے سوچا ہے
سرکارؐ نے مسکا کے جس ذات کا بولا ہے
حیدرؑ میرا مولا ہے۔۔۔
اس ذکر کے صدقے میں نوکر کا بنا لہجہ
کاٹی ہے زباں لیکن کاٹا نہ گیا لہجہ
یہ دار کے منبر پہ میثم کا ترانہ ہے
حیدرؑ میرا مولا ہے۔۔۔
طالبدعا
علی محمد علوی