Рет қаралды 19,660
Sheikh Ul Alam Noor din Noorani Kalam
#SheikhUlAlam #NoorNama #AlamdareKashmiri #KashmiriSufi #Sufism #Shruk #NundRishiShruk #SufiKalam #SufiKalamSheikhUlAlam
حضرت شیخ العالم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ وہ دن (جوانی کے) گزر گئے غفلت میں مجھے، کی جب وقت تھا خدا کی عبادت کرنے کا، اب مجھے مرتے وقت خدا یاد آگیا۔ وہی اچھا ہے جس نے پہلے ہی اِس حق کو ادا کیا۔
زندگی( جوانی کے دن) بغیر عمل کے گزار کر بڑھاپے میں عبادت کرنے کا فائدہ ہی کیا۔ مجھے تو مرتے مرتے خدا یاد آگیا۔ ڈر ہے ُمجھے کہ جب روز محشر میں کھڑا ہو جاؤں تو وہاں نیکوکاروں کی عبادت (عمل) دیکھ کر کہیں شرمندہ نہ ہو جاؤں۔
جو نیک بخت لوگ ہوں گے ان کو اسی وقت جنت میں لیا جائے گا۔ لیکن مجھے تو مرتے وقت خدا یاد آگیا۔ میرے دونوں کندھوں پر (کرام الکاتبین) ہر وقت میری ہر حرکات و سکنات دیکھ کر درج کر رہے تھے( یعنی نامہ اعمال پر)
گناہ جو مجھ سے سرزد ہو گئے انہوں نے میرے نامہ اعمال پر لکھ دیے۔ مجھے اب مرتے مرتے خدا یاد آگیا۔ یہی وجہ ہے کہ نیک لوگوں نے پہلےہی دنیا پروری اور اس کے آرام کو لات مار کر اللہ کی خوشنودی کے لئے دن اور رات اپنی آنکھوں سے خون کے آنسوں رویا۔ بیشک ان کی اس ندامت کا پھل میٹھا ہوگا۔ وہی جنتی لوگ ہوں گے پر مجھے اب مرتے مرتے خدا یاد آگیا۔
اے باد صبا۔ لے جانا میری فریاد۔ پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں میری عرضی کا متن پیش کرنا۔ میں قربان ہو جاؤں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مہر نبوت پر۔
مجھے اب مرتے وقت خدا یاد آگیا۔
Loss by Kevin MacLeod is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 license. creativecommons.org/licenses/...
Source: incompetech.com/music/royalty-...
Artist: incompetech.com/