Рет қаралды 554
بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے شہر ہتھرس میں ایک مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 150 سے زیادہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ ہندو رہنما بھولے بابا کی جانب سے منعقدہ 'ست سنگ' کے دوران پیش آیا۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ زیادہ بھیڑ بھگدڑ کی وجہ ہوسکتی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق تقریب میں 15 ہزار سے زیادہ لوگ تھے جب کہ پانچ ہزار لوگوں کی اجازت دی گئی تھی۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
#VOAUrdu #India #Shorts #Stampede