Рет қаралды 533
ہانگ کانگ کو برطانیہ سے چین کے حوالے کیے جانے کے 27 برس مکمل ہونے پر ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس شو میں 350 ڈرونز نے ہانگ کانگ میں آسمان پر 27 نمبر کے ساتھ ساتھ پانڈا، ڈولفین سمیت کئی دیگر نمونے بنائے۔ مقامی شہریوں سمیت سیاح بھی اس منظر سے لطف اندوز ہوئے۔ برطانیہ نے 1997 میں ہانگ کانگ چین کے حوالے کرتے ہوئے عہد لیا تھا کہ وہ ہانگ کانگ میں ’ایک ملک، دو نظام‘ کے وعدے کے ساتھ کئی آزادیاں برقرار رکھے گا۔ لیکن حالیہ برسوں میں چین نے ہانگ کانگ میں کئی متنازع قوانین نافذ کیے ہیں۔