Рет қаралды 28,196
Beautiful Nasheed / Nazam - Disadvantages of Mobile Phone ! Mobile ka Nuqsan - Rizwan Soomro
موبائل فون کے نقصانات پر ہدہدآلہ آبادی کا زبردست کلام ، رضوان سومرو کی پرسوز آواز میں
موبائل نےتلاوت کی حلاوت چھین لی ہم سے
موبائل نےدماغ و دل کی راحت چھین لی ہم سے
موبائل کی نحوست نے ہمیں برباد کر ڈالا
موبائل نےجماعت کی عبادت چھین لی ہم سے
موبائل نےہمیں فتنوں کے دلدل میں دھکیلا ہے
موبائل نے بزرگوں کی رفاقت چھین لی ہم سے
موبائل نے ہماری خلوتوں کو بدنگاہی دی
موبائل نےمریضوں کی عیادت چھین لی ہم سے
موبائل نے ہمیں جنسِ مخالف کی ہوس دی ہے
موبائل جیسی شے نےفکرِاُمت چھین لی ہم سے
موبائل نے ہمیں اپنوں سے غافل کردیا ہُدہُد
موبائل نے کتابوں کی محبت چھین لی ہم سے