Рет қаралды 1,445
چین کے صوبے شان دونگ کی دونگ منگ کاؤنٹی میں بگولے نے تباہی مچا دی ہے۔ حکام کے مطابق بگولے سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جب کہ اسّی سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ کاؤنٹی میں بعض عمارتیں بھی منہدم ہوئی ہیں۔ حکام بگولے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نیشنل کلائمیٹ سینٹر کے مطابق شان دونگ میں ہر سال بگولے آتے ہیں۔
•
•
•
•
•
#VOAUrdu #china #reel #tornado #videos