Career Planning Scheme For Officers | Restructuring In EOBI | Pensioners Updates |

  Рет қаралды 482

Azmat Nama

Azmat Nama

Күн бұрын

Career Planning Scheme For Officers | Restructuring In EOBI | Pensioners Updates | ‪@azmatnama‬
ای او بی آئی میں ری اسٹرکچرنگ کی آڑ میں بااثر افسران کی کیرئیر پلاننگ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تیاری، منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔
کراچی اور ملتان میں دو B&C آفس قائم کرنے کی تجویز،
کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں پہلے ہی تین B&Cs آفس قائم ہیں
بااثر افسران کو نوازنے کے لئے DDG کی نئی اسامیاں تخلیق،
دو نئے B&Cs آفسوں کے قیام پر سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات متوقع ہیں ۔
نئے B&Cs جلد ہی ماضی کے زونل آفسوں کی طرح سفید ہاتھی بن جائیں گے ذرائع
بورڈ آف ٹرسٹیز کی ذیلی HR کمیٹی سے اپنی کیریئر پلاننگ کے لئے EOBI کی ری اسٹرکچرنگ منظور کرانے کی حکمت عملی تیار
ننھے سے ادارہ EOBI میں ایچ آر، فنانشل ایڈوائزر، انوسٹمنٹ، آپریشنز کے دو، اور آڈٹ کے 6 DGs کی بہتات
اس وقت ادارے میں 6 ڈی جی اور 9, DDG فلاحی ادارہ EOBI پر بھاری بوجھ بن گئے ۔
ادارہ میں DDG کی تعداد میں اضافہ کا خفیہ منصوبہ تیار ہے ۔ گریڈ 20 کے دو اعلیٰ افسران کی ڈیپوٹیشن پر آمد ہوئی ہے ۔ EOBI کو کامیابی چلانے کیلئے 1 چیئرمین اور 1 DG کافی ہے ۔ایک DG پر ماہانہ کم از کم 25 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں ۔ فلاحی ادارہ EOBI میں اسٹاف ملازمین کے بجائے افسر شاہی کلچر کا فروغ ہے ۔
ادارے کی HR کمیٹی میں صوبہ پنجاب کا غلبہ بقیہ صوبے بری طرح نظر انداز ہوا ہے ۔ بورڈ آف ٹرسٹیز کی 5 رکنی HR کمیٹی کے کنوینر سیکریٹری محنت پنجاب نیاز احمد، ارکان میں محمد وشاق جوائنٹ سیکریٹری وزارت OP&HRD، اطہر ساجد فنانشل ایڈوائزر وزارت OP&HRD، چوہدری نسیم اقبال نمائندہ ملازمین پنجاب اور ملک طاہر جاوید نمائندہ ملازمین پنجاب شامل ہیں دیگر صوبوں کے ملازمین میں بے چینی
کمیٹی 5 اگست کو دن 11:30 پر zoom پر میٹنگ کرے گی
موجودہ DDG HR سجاد احمد IB کا سابق ملازم ، غیر قانونی بھرتی شدہ، سینئر ملازمین کی حق تلفی کرتے کرتے DDG کے منصب تک پہنچ گیا ذرائع
سجاد احمد بدنام زمانہ سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کا خاص دست راست تھا اور 400 غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث تھا ذرائع
سجاد احمد خفیہ طور پر ڈیفنس گیسٹ ہاؤس کراچی میں بھرتیوں کے آفر لیٹر تیار کرتا تھا ۔ایف آئی اے نے سجاد احمد کے قبضہ سے غیر قانونی بھرتیوں کا تمام ریکارڈ برآمد کیا تھا ۔ سجاد احمد کو معطل کردیا گیا تھا ۔ سجاد احمد FIA سے ساز باز کرکے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔سجاد احمد کو پس پردہ مقاصد کے تحت DDG HR کے کلیدی منصب فائز کیا گیا ہے ۔ سجاد احمد DDG HR خفیہ طور پر بند کمرے میں ری اسٹرکچرنگ کا منصوبہ تیار کرنے میں مصروف ۔
آفس آرڈرز، چارج شیٹ، بدعنوان افسران کے برطرفی کے آرڈرز اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے Minutes آفیشل ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کے بجائے پس پردہ مقاصد کے تحت پوشیدہ رکھے جاتے ہیں ۔
چیئرمین EOBI کی ریٹائرمنٹ 18 ستمبر کو متوقع ۔ اس عمل سے دیانتدار چیئرمین EOBI خاقان مرتضیٰ کی نیک نامی بھی داؤ پر لگ گئی ۔ بااثر افسران کا مخصوص گروپ DDG کی ترقیوں کے لئے بیتاب
نئی بھرتیاں 250 افسران کے لئے مختص، اسٹاف ملازمین کی خالی اسامیوں کو شامل نہیں کیا گیا
بورڈ آف ٹرسٹیز کی دو سالہ مدت 2015ء میں ختم ہوچکی ہے
بااثر افسران کی جانب سے ماضی میں بھی بورڈ آف ٹرسٹیز اور چیئرمین EOBI کو گمراہ کرکے غیر قانونی فیصلے کروائے گئے جنہیں واپس لینا پڑا اور سبکی اٹھانی پڑی
ادارہ میں افسران اور اسٹاف ملازمین کا تناسب غیر منطقی 1223 افسران اور 655 اسٹاف ملازمین ہیں
اسٹاف ملازمین EOBI میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
2007ء کے بیچ کے چند بااثر افسران نے پورے EOBI کو یرغمال بنارکھا ہے
ان افسران کی غیر قانونی بھرتیوں اور سینیاریٹی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو پیٹیشنز زیر سماعت ہیں
سیکریٹری بورڈ ربر اسٹیمپ غیر متعلقہ افسران بورڈ آف ٹرسٹیز کی کارروائیاں انجام دینے لگے ۔
ہر آنے والے چیئرمین کے گرد پانچ پیارے جمع ہوکر انہیں گمراہ کرکے اپنا الو سیدھا کرتے ہیں ۔
ای او بی آئی کی ری اسٹرکچرنگ کی آڑ میں اپنی کیریئر پلاننگ کے ورکنگ پیپر میں چیئرمین اور HR کمیٹی کو متضاد اعداد و شمار کے ذریعہ گمراہ کیا گیا ہے ۔
بااثر افسران EOBI میں ری اسٹرکچرنگ کرتے وقت منتخب CBA سے مشاورت کرنا کسر شان سمجھتے ہیں
دو نئے B&C آفسوں کے قیام کے وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان بری طرح نظر انداز
ماضی میں بھی بعض بااثر افسران کو نوازنے کے لئے کراچی، ملتان ،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور میں زونل آفس قائم کئے گئے تھے جو انہی خاقان مرتضیٰ صاحب کے دور میں غیر مؤثر قرار دے کر ختم کر دیئے گئے تھے
سندھ میں کراچی، تھر پارکر بلوچستان میں خضدار، گوادر اور خیبر پختونخوا میں فاٹا میں نئے ریجنل آفسوں اور فیلڈ آفسوں کا قیام وقت کی ضرورت
ای او بی آئی کو رجسٹرڈ آجران سے کنٹری بیوشن کی وصولیابی میں کمی اور پنشنرز کی تعداد میں اضافہ کے سنگین کا سامنا ہے
ای او بی آئی ایک ٹرسٹ ادارہ ہے جو محنت کشوں کے جمع شدہ ماہانہ چندہ (Contribution) سے چلتا ہے ۔
بورڈ آف ٹرسٹیز، افسران اور اسٹاف ملازمین EOBI کے ٹرسٹیز کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ EOBI اپنے قیام کے 48 برس بعد بھی صرف 10 فیصد ملازمین کو ہی رجسٹر کر سکا ہے ۔
مفاد پرست افسران کو جلد از جلد اپنی ترقیوں کے علاوہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود سے کوئی دلچسپی نہیں
ادارہ کے متاثرہ ملازمین اور EOBI پنشنرز کا وفاقی وزیر وزارت HRD چوہدری سالک حسین اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود سے بااثر افسران کی جانب سے EOBI کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر اپنی کیریئر پلاننگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ ، ذمہ دار بااثر افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ!
#eobipensioners #eobinews #eobipensionincrease #pensioners_news #pensionersupdate #azmatnama #azmatkhan #news #pensionerslatestnews

Пікірлер: 2
@azmatnama
@azmatnama Ай бұрын
ادارہ EOBI میں ری اسٹرکچرنگ کا منصوبہ بے نقاب کروڑوں روپے کا ٹیکا کیرئیر پلاننگ کی آڑ ادارے کے HR کمیٹی میں پنجاب کا غلبہ سندھ ۔ KPK اور بلوچستان نظر انداز
Building a Future-Ready Finance Career
57:05
Hindustan Times
Рет қаралды 1,2 М.
小丑在游泳池做什么#short #angel #clown
00:13
Super Beauty team
Рет қаралды 33 МЛН
I Took a LUNCHBAR OFF A Poster 🤯 #shorts
00:17
Wian
Рет қаралды 16 МЛН
Incredible Dog Rescues Kittens from Bus - Inspiring Story #shorts
00:18
Fabiosa Best Lifehacks
Рет қаралды 39 МЛН
First Minister's Questions - 05/09/2024
1:11:00
Broadcasting Scotland
Рет қаралды 1,1 М.
Parliament Live from Holyrood - 04/09/2024
3:13:15
Broadcasting Scotland
Рет қаралды 993
LIVE | FBCCI Official Press Conference | Dunya News
26:13
Dunya News
Рет қаралды 1 М.