Emotional Heart touching Naat |Ek rind hai aur midhat e sultan e madeena |Zufaif Nadwi| kehkashaan

  Рет қаралды 256,940

Kehkashaan

3 жыл бұрын

#Kehkashan #Kehkashaan #Zufaif_shingeri
Heart touching Rabiul Awwal special Naat |Ek rind he or midhat e sultan e madeena |Zufaif Nadwi
Video Credits:
Artist: Zufaif Nadwi
Audio: RSDS
Video: ZSUS
Lyrics: jigar moradabadi
Label: Kehkashaan (Idara Adab E Atfal, Bhatkal)
جگر مرادآبادی: اک رند ہے اور مدحتِ سلطانِ مدینہ
اجمیر شریف میں نعتیہ مشاعرہ تھا، فہرست بنانے والوں کے سامنے یہ مشکل تھی کہ جگر مرادآبادی صاحب کو اس مشاعرے میں کیسے بلایا جائے ، وہ کھلے رند تھے اورنعتیہ مشاعرے میں ان کی شرکت ممکن نہیں تھی۔ اگر فہرست میں ان کانام نہ رکھا جائے تو پھر مشاعرہ ہی کیا ہوا۔ منتظمین کے درمیان سخت اختلاف پیداہوگیا۔ کچھ ان کے حق میں تھے اور کچھ خلاف۔ دراصل جگرؔ کا معاملہ تھا ہی بڑا اختلافی۔
بڑے بڑے شیوخ اور عارف باللہ اس کی شراب نوشی کے باوجود ان سے محبت کرتے تھے۔ انہیں گناہ گار سمجھتے تھے لیکن لائق اصلاح۔ شریعت کے سختی سے پابند علماء حضرات بھی ان سے نفرت کرنے کے بجائے افسوس کرتے تھے کہ ہائے کیسا اچھا آدمی کس برائی کا شکار ہے۔ عوام کے لیے وہ ایک اچھے شاعر تھے لیکن تھے شرابی۔ تمام رعایتوں کے باوجود علماء حضرات بھی اور شاید عوام بھی یہ اجازت نہیں دے سکتے تھے کہ وہ نعتیہ مشاعرے میں شریک ہوں۔آخر کار بہت کچھ سوچنے کے بعد منتظمین مشاعرہ نے فیصلہ کیا کہ جگر ؔکو مدعو کیا جانا چاہیے۔یہ اتنا جرات مندانہ فیصلہ تھا کہ جگرؔ کی عظمت کا اس سے بڑااعتراف نہیں ہوسکتاتھا۔جگرؔ کو مدعو کیا گیا تووہ سر سے پاؤں تک کانپ گئے۔ ’’میں گنہگار، رند، سیہ کار، بد بخت اور نعتیہ مشاعرہ! نہیں صاحب نہیں‘‘ ۔ اب منتظمین کے سامنے یہ مسئلہ تھا کہ جگر صاحب ؔکو تیار کیسے کیا جائے۔ ا ن کی تو آنکھوں سے آنسو اور ہونٹوں سے انکار رواں تھا۔ نعتیہ شاعر حمید صدیقی نے انہیں آمادہ کرنا چاہا، ان کے مربی نواب علی حسن طاہر نے کوشش کی لیکن وہ کسی صورت تیار نہیں ہوتے تھے، بالآخر اصغرؔ گونڈوی نے حکم دیا اور وہ چپ ہوگئے۔ سرہانے بوتل رکھی تھی، اسے کہیں چھپادیا، دوستوں سے کہہ دیا کہ کوئی ان کے سامنے شراب کا نام تک نہ لے۔ دل پر کوئی خنجر سے لکیر سی کھینچتا تھا، وہ بے ساختہ شراب کی طرف دوڑتے تھے مگر پھر رک جاتے تھے، لیکن مجھے نعت لکھنی ہے ،اگر شراب کا ایک قطرہ بھی حلق سے اتراتو کس زبان سے اپنے آقا کی مدح لکھوں گا۔ یہ موقع ملا ہے تو مجھے اسے کھونانہیں چاہیے،
شاید یہ میری بخشش کا آغاز ہو۔ شاید اسی بہانے میری اصلاح ہوجائے، شایدمجھ پر اس کملی والے کا کرم ہوجائے، شاید خدا کو مجھ پر ترس آجائے ایک دن گزرا، دو دن گزر گئے، وہ سخت اذیت میں تھے۔ نعت کے مضمون سوچتے تھے اور غزل کہنے لگتے تھے، سوچتے رہے، لکھتے رہے، کاٹتے رہے، لکھے ہوئے کو کاٹ کاٹ کر تھکتے رہے، آخر ایک دن نعت کا مطلع ہوگیا۔ پھر ایک شعر ہوا، پھر تو جیسے بارش انوار ہوگئی۔ نعت مکمل ہوئی تو انہوں نے سجدۂ شکر ادا کیا۔ مشاعرے کے لیے اس طرح روانہ ہوئے جیسے حج کو جارہے ہوں۔ کونین کی دولت ان کے پاس ہو۔ جیسے آج انہیں شہرت کی سدرۃ المنتہیٰ تک پہنچنا ہو۔ انہوں نے کئی دن سے شراب نہیں پی تھی، لیکن حلق خشک نہیں تھا۔ادھر تو یہ حال تھا دوسری طرف مشاعرہ گاہ کے باہر اور شہرکے چوراہوں پر احتجاجی پوسٹر لگ گئے تھے کہ ایک شرابی سے نعت کیوں پڑھوائی جارہی ہے۔ لوگ بپھرے ہوئے تھے۔ اندیشہ تھا کہ جگرصاحب ؔ کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے یہ خطرہ بھی تھاکہ لوگ اسٹیشن پر جمع ہوکر نعرے بازی نہ کریں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے جگر کی آمد کو خفیہ رکھا تھا۔وہ کئی دن پہلے اجمیر شریف پہنچ چکے تھے جب کہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ مشاعرے والے دن آئیں گا۔جگر اؔپنے خلاف ہونے والی ان کارروائیوں کو خود دیکھ رہے تھے اور مسکرا رہے تھے؎
کہاں پھر یہ مستی، کہاں ایسی ہستی
جگرؔ کی جگر تک ہی مے خواریاں ہیں
آخر مشاعرے کی رات آگئی۔جگر کو بڑی حفاظت کے ساتھ مشاعرے میں پہنچا دیا گیا۔ سٹیج سے آواز ابھری’’رئیس المتغزلین حضرت جگر مرادآبادی!‘‘ ۔۔۔۔۔۔اس اعلان کے ساتھ ہی ایک شور بلند ہوا، جگر نے بڑے تحمل کے ساتھ مجمع کی طرف دیکھا… اور محبت بھرے لہجے میں گویاں ہوئے۔۔
’’آپ لوگ مجھے ہوٹ کررہے ہیں یا نعت رسول پاک کو،جس کے پڑھنے کی سعادت مجھے ملنے والی ہے اور آپ سننے کی سعادت سے محروم ہونا چاہتے ہیں‘‘۔
شور کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔ بس یہی وہ وقفہ تھا جب جگر کے ٹوٹے ہوئے دل سے یہ صدا نکلی ہے…
اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ
جوجہاں تھا ساکت ہوگیا۔ یہ معلوم ہوتا تھا جیسے اس کی زبان سے شعر ادا ہورہا ہے اور قبولیت کا پروانہ عطا ہورہا ہے۔نعت کیا تھی گناہگار کے دل سے نکلی ہوئی آہ تھی،خواہشِ پناہ تھی، آنسوؤں کی سبیل تھی، بخشش کا خزینہ تھی۔وہ خود رو رہے تھے اور سب کو رلا رہے تھے، دل نرم ہوگئے، اختلاف ختم ہوگئے، رحمت عالم کا قصیدہ تھا، بھلا غصے کی کھیتی کیونکر ہری رہتی۔’’یہ نعت اس شخص نے کہی نہیں ہے، اس سے کہلوائی گئی ہے‘‘۔مشاعرے کے بعد سب کی زبان پر یہی بات تھی.نعت یه تھی..
اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ
دامان نظر تنگ و فراوانیِ جلوہ
اے طلعتِ حق طلعتِ سلطانِ مدینہ
اے خاکِ مدینہ تری گلیوں کے تصدق
تو خلد ہے تو جنت ِسلطان مدینہ
اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروفِ عبادت
دیکھوں میں درِ دولتِ سلطانِ مدینہ
اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید
صدقے ترے اے صورتِ سلطان مدینہ
کونین کا غم یادِ خدا ور شفاعت
دولت ہے یہی دولتِ سلطان مدینہ
ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم
شاہوں سے سوا سطوتِ سلطان مدینہ
اس امت عاصی سے نہ منھ پھیر خدایا
نازک ہے بہت غیرتِ سلطان مدینہ
کچھ ہم کو نہیں کام جگر اور کسی سے
کافی ہے بس اک نسبت ِسلطان مدینہ​
#ek_rind_hai
#zufaif
#jigar
#ek_rind_hai_aur_midhat_e_sultan_e_madeena
#naat
#naat_e_maqbool
#jigar_morad_abadi
#Kehkashaan
#Kehkashaan_bhatkal
#Kehkashan
#Kehkashan_bhatkal
#Kahkashan
#Kahkashan_bhatkal
#Kahkashaan
#Kahkashaan_bhatkal

Пікірлер: 353
@bhatkaltravels2981
@bhatkaltravels2981 3 жыл бұрын
اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید ۔ صدقے ترے اے صورتِ سلطانِ مدینہ ۔ سبحان اللہ! دل کے تاروں کو چھیڑ دینے والا کلام !
@wazirahmad5813
@wazirahmad5813 2 жыл бұрын
اللہ انکے درجات۔بلند کرے
@shaikshafiq8476
@shaikshafiq8476 3 жыл бұрын
کچھ اور نہیں کام جگر مجھ کسی سے کافی ہے بس ایک نسبت سلطان مدینہ اللہ اکبر . . اللہ اکبر۔۔۔ ماشاء اللہ کیا انداز ہے اللہ اکبر۔
@bhatkaltravels2981
@bhatkaltravels2981 3 жыл бұрын
اک طرف رندی اور یہ سرمستی ! دوسری طرف ہم اور ہماری بے حسی! وہ رند تھے تب بھی دل کے جذبات کی پاکیزگی اور فدائیت دیکھیے اور ہم ہیں کہ لباسِ تقدس پہن کر بھی منھ دکھانے کے قابل نہیں!
@shaikkhalidahnead4144
@shaikkhalidahnead4144 3 жыл бұрын
Mashalhanazarnalaga
@zubairhanfi6647
@zubairhanfi6647 3 жыл бұрын
Masha Allah
@mohammadfaizuindian5879
@mohammadfaizuindian5879 2 жыл бұрын
👍👍👍
@mohammadfaizuindian5879
@mohammadfaizuindian5879 2 жыл бұрын
حقیقت کی ترجمانی 😭😭😭
@MAnsari240
@MAnsari240 2 жыл бұрын
😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
@khansakanwal1944
@khansakanwal1944 2 жыл бұрын
لکھنے والے نے تو کمال کیا ہی ہے مگر پڑھنے والے نے بے مثال پڑھا، یہ نعت سنتے ہوئے ہم پر بھی شاید ویسا ہی سحر طاری ہو جاتا ہے جیسا کہ اس مجمع پر ہوا ہوگا،،
@farjaadjazem8563
@farjaadjazem8563 3 жыл бұрын
آہ حضرت جگر مرادآبادی رحمتہ اللہ علیہ کا عشق وادب میں ڈوبا ہوا بہترین نعتیہ کلام
@bhatkaltravels2981
@bhatkaltravels2981 2 жыл бұрын
اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید! جب بھی سنتا ہوں دل میں ایک ٹیس اٹھتی ہے! اے کاش ہم نالائق بھی جلوۂ جانانہ کے قابل ہوجائیں!
@afzalhussain6078
@afzalhussain6078 Жыл бұрын
Beshak😭😭😭
@SaddamHussain-bp8sf
@SaddamHussain-bp8sf 8 ай бұрын
@mohammedmudassir6650
@mohammedmudassir6650 3 жыл бұрын
ماشاء اللہ، ہر بار اس نعت کو سننے کو دل کرتا یے۔ مولوی زفیف کی ترنم بھری آواز اور پیشکش بہت ہی لاجواب۔
@fatima10palestine
@fatima10palestine 2 жыл бұрын
جزاہ اللہ عناجمیعا"
@sakaas1
@sakaas1 3 ай бұрын
اللہ جس پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے انہیں ایسے ہی نوازتے ہیں جیسے ایک رند کو, نعت پڑھنے والے کو, اور آپ سب کو اس محبت سے نواز رہے ہیں! سبحان اللہ
@Bazmeaneesbhatkali
@Bazmeaneesbhatkali 3 жыл бұрын
ہاے رے اک ک رند کیا کیا کہہ گیا۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔
@amjadqasmi171
@amjadqasmi171 3 жыл бұрын
آنکھیں بھر آتی ہے جب بھی سنتا ہوں، اللہ تعالی مجھے اور آپ کو عشق نبوی عطا فرمائے۔۔۔ آمین
@mohammedatif5740
@mohammedatif5740 3 жыл бұрын
امين
@mohammedatif5740
@mohammedatif5740 3 жыл бұрын
آمین
@sajidanjumpoetry7373
@sajidanjumpoetry7373 2 жыл бұрын
آمین ثم آمین یا رب العالمین
@bhatkaltravels2981
@bhatkaltravels2981 3 жыл бұрын
ساقیا ! کچھ اور بھی کچھ اور بھی! سرکار کا نام ہی ایسا پیارا ہے! کائناتِ حسن جب پھیلی تو لا محدود تھی ۔ اور جب سمٹی تو تیرا نام ہوکر رہ گئی!
@sahibalam7144
@sahibalam7144 3 жыл бұрын
جو آپ نے مولانا رابع حسن صاحب کے سامنے پڑھی تھی اسکو ابھی اپلوڑ کر دیجئے
@nadwi3106
@nadwi3106 3 жыл бұрын
آپ آپ
@nadwi3106
@nadwi3106 3 жыл бұрын
آپ آپ
@nadwi3106
@nadwi3106 3 жыл бұрын
@@sahibalam7144 میں بھی
@SameerShaikh-kg1pg
@SameerShaikh-kg1pg 3 жыл бұрын
@@sahibalam7144 on it for a
@noorbhatkaliofficial3918
@noorbhatkaliofficial3918 3 жыл бұрын
مــاشــاء الــلّٰــه لاجواب۔۔۔👆👍🌹 یارب تیری نصرت کی طلبگار ہے امت درماندہ ہے آج امتِ سلطانِ مدینہ
@ashrafqasmi2649
@ashrafqasmi2649 2 жыл бұрын
کلام تو اعلیٰ ہے ہی ،آواز اور انداز نے سونے پر سہاگہ کا کام کیا ہے، عشق و محبت سے بھرپور یہ کلام بار بار سننے سے بھی دل نہیں بھرتا،
@NikhatKhan-jd4zk
@NikhatKhan-jd4zk 2 ай бұрын
Mashaallah bahut accha naat hai
@mohammedsawood5813
@mohammedsawood5813 3 жыл бұрын
کلام کی ادبیت،لکھنے والے کا سوز جگر، نیز اعتراف عجز و اظہار نیاز۔ اور پھر رفیق مکرم مولوی زفیف کی خوش گلوئی کا کمال! واقعی سب بے مثال ۔ چلا وہ تیر جو بہتر تری کمان میں ہے کسی کی آنکھ میں جادو، تری زبان میں ہے
@uqabonkiduniya117
@uqabonkiduniya117 9 ай бұрын
کلام میں جو درد ہے آواز اور لہجے نے نے اسے دو بالا کردیا. اللہ جگرؔ صاحب کی مغفرت فرمائے
@shahrozruknuddin4954
@shahrozruknuddin4954 3 жыл бұрын
Juma ki in ba barkat ghadi main aisa Dil soz kalam sun kar aankh ashkbar ho rahi hai. فداك ابي وامي يا رسول الله اللهم صل على سيدنا محمد وعلى آل سيدنا محمد و بارك وسلم
@mdghulamsarwar2979
@mdghulamsarwar2979 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ دل باغ باغ ہو گیا
@mubashshirkavi
@mubashshirkavi 3 жыл бұрын
ما شاء اللہ ہر بار کی طرح اس بار بھی دل کو چھو لینے والی پیاری آواز میں پیاری نعت ۔ ڈسکرپشن میں لکھی ہوئی تحریر پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ اللہ اللہ کیا کہنے میرے آقاﷺ کے ۔
@bhatkaltravels2981
@bhatkaltravels2981 3 жыл бұрын
ہے ہی سرکار کا نام ایسا کہ نطق زبان کے بوسے لینے پر مجبور ہوجائے ۔ ہونٹ آپس میں ہم آغوش ہوا کرتے ہیں ۔ جب بھی سرکار کا ہم نام لیا کرتے ہیں
@mdasadhassan8868
@mdasadhassan8868 Жыл бұрын
😭😭😭😭
@mohammadshahid459
@mohammadshahid459 2 жыл бұрын
اللہ حضرت جگر کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
@arslanali774
@arslanali774 2 ай бұрын
ameen
@majlis-etaaleem2267
@majlis-etaaleem2267 2 ай бұрын
آمين يارب العالمين
@nadeemsksk6634
@nadeemsksk6634 3 жыл бұрын
ماشاء اللہ... دیوبند سے ہوں.. آپ کی آواز کا مداح ہوں.. خصوصا... خاک یہ ذرہ ذکر مہوشاں کیسے کرے..... کا.. واہ سبحان اللہ
@wasiqn8066
@wasiqn8066 3 жыл бұрын
ماشاء الله. بہت اچھوتا اور خوب انداز ہے۔۔۔۔۔
@MAnsari240
@MAnsari240 2 жыл бұрын
Perfect Alfaz ke liye Perfect Aawaz. Masha Allah Zabardast
@MohdSuhail-ce8oe
@MohdSuhail-ce8oe 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام ہے اللہ تعالیٰ جگر صاحب کی مغفرت فرماۓ آمین یارب
@dratibbaigmirza1508
@dratibbaigmirza1508 2 жыл бұрын
آمین
@sajidanjumpoetry7373
@sajidanjumpoetry7373 2 жыл бұрын
آمین ثم آمین یا رب العالمین
@sohelkadiwala2214
@sohelkadiwala2214 2 жыл бұрын
ماشاء الله بهت عمدہ کلام ہے اللہ جگر مرادابادی کی مغفرت فرماے😭
@sajidanjumpoetry7373
@sajidanjumpoetry7373 2 жыл бұрын
آمین ثم آمین یا رب العالمین
@naeemahmad1527
@naeemahmad1527 5 ай бұрын
Ameen, Ameen, Ameen!
@naeemahmad1527
@naeemahmad1527 3 ай бұрын
Ameen, Aneen, Ameen!
@ghulammohiuddin9355
@ghulammohiuddin9355 4 күн бұрын
Ameen sum ameen
@user-zi7we3ov9x
@user-zi7we3ov9x 2 ай бұрын
Hamaari jaane sultane Madinah paak par qurbaan ho Babar rizvi sunni hanafi Karachi Pakistan
@mar6179
@mar6179 3 жыл бұрын
Baar baar sunne se bhi ji nahi bhar rahi ye naat Sab naat ayse hi sadha andaz se mastering karna Mashallah bahot hi Accha laga
@shamshadahmad6130
@shamshadahmad6130 3 жыл бұрын
ماشاء اللہ خوبصورت کلام، خوبصورت آواز میں کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں
@shaoorask5558
@shaoorask5558 2 жыл бұрын
بہت👍خوب🌺🌷🌸
@qariasjad2371
@qariasjad2371 Жыл бұрын
بھائی آپ نے حق ادا کر دیا نعت کا کیا خوبصورت انداز ہے
@fzansari520
@fzansari520 29 күн бұрын
Roz ek na ek baar sunta ho main ❤
@badarzaman3426
@badarzaman3426 3 жыл бұрын
بہت۔۔خوب۔۔۔۔۔ماشاءاللہ💞
@gufranahmadnadvi5777
@gufranahmadnadvi5777 3 жыл бұрын
ماشاء اللہ بڑی پیاری آواز دل کو بہت سرور ملا
@user-zi7we3ov9x
@user-zi7we3ov9x 2 ай бұрын
Kia baat hay Mary piary Madinah paak ki subhaan allah Babar rizvi sunni hanafi Karachi Pakistan
@mohammadqureshi6218
@mohammadqureshi6218 2 жыл бұрын
ما شاءاللہ بہت خوب اللہ تعالیٰ زفیف بھائی کو قبولیت ومقبولیت عطا فرمائے اور جگر مرادآبادی رح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
@sajidanjumpoetry7373
@sajidanjumpoetry7373 2 жыл бұрын
آمین ثم آمین یا رب العالمین
@sobiatufail5871
@sobiatufail5871 Жыл бұрын
Aameen....😢😢😢💞💞💞💞
@CRICKET-lh4rs
@CRICKET-lh4rs 3 жыл бұрын
اللهم صل على محمد كلما ذكره الذاكرون و صل على محمد كلما غفل عن ذكره الغافلون 🌹 🌹 ما شاء الله مولوي زفيف
@maazcharoliya3632
@maazcharoliya3632 3 жыл бұрын
زفیف کے کیا کہنے!
@dawoods945
@dawoods945 3 жыл бұрын
👍❤️
@moreshahnawaz9227
@moreshahnawaz9227 Жыл бұрын
ماشاءاللہ بہت خوبصورت نعت ہے 🧡🧡
@mohdaqil2412
@mohdaqil2412 2 жыл бұрын
اللہ پاک پڑھنےوالے کےانداز وآواز ودرد میں برکت فرمائے ترقیات دارین سے نوازے نسلون مین رند پیدا فرمائے
@nashatahmadnadwinashatahma3107
@nashatahmadnadwinashatahma3107 3 жыл бұрын
ماشاء اللہ ۔ بے مثال کلام،!!! اللہ تعالیٰ جگر صاحب کے درجات بلند فرمائے۔ آمین آپ کا انداز بھی نادر اور یکتا ہے، زادك الله علما وعملا ، وبركة في لحنك الآسر الجذاب.
@teachingsofprophetmuhammad1445
@teachingsofprophetmuhammad1445 3 жыл бұрын
Masha Allah Bohot Khoob 👌👌👌
@zahidulhassan7092
@zahidulhassan7092 2 жыл бұрын
تیرے قدموں پہ قربان میں جگر ❤❤
@mohdajmal3332
@mohdajmal3332 Жыл бұрын
صلی اللہ علیہ وسلم وعلی الہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واھل بیتہ اجمعین ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ
@dawoods945
@dawoods945 3 жыл бұрын
واہ۔۔۔۔ ماشاءاللہ بہت خوب۔۔۔۔ بارک اللہ فیکم۔۔۔
@user-fj3qj9gn4r
@user-fj3qj9gn4r 3 ай бұрын
یا اللہ جگر مراد آبادی کو بخش دے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما
@salimabuzar288
@salimabuzar288 3 жыл бұрын
لب خاموش ہے اور بار بار سنے جا رہا ہوں پھر بھی پیٹ نہیں بھر رہا ماشاءاللہ بہت خوب 👍
@safiabano3444
@safiabano3444 2 ай бұрын
Bahut achchi tarah se dil se padhi gayi hy Unique Mere father (late Sayyad Hanif ur Raza bhut achchi padhty thhy yehi NAAT SHARIIF DIL KERTA HY BAAR BAAR SUNO
@abdulqayyum7147
@abdulqayyum7147 2 жыл бұрын
اللہ تعالی حضرت جگر مرادآبادی کی مغفرت فرمائے
@mohdshahzeb1346
@mohdshahzeb1346 Жыл бұрын
Bhut khoob masha allah dil khush ho gya
@Khalidnawab461
@Khalidnawab461 9 ай бұрын
اس اُمتِ عاصی سے نہ منہ پھیر خدایا 😭😭😭😭 نازک ہے بہت غیرتِ سلطانِ مدینہ
@mohammeduzairruknuddinnadw529
@mohammeduzairruknuddinnadw529 3 жыл бұрын
سبحان الله العظيم. اللهم صل على سيدنا ونبينا وحبيبنا محمد صلى الله عليه وسلم وعلى آله وأصحابه وأزواجه وزرياته وأهل بيته وبارك وسلم تسليما كثيرا إلى يوم الدين
@m0hammed31
@m0hammed31 3 жыл бұрын
MASHA ALLAH بہت خوب۔۔۔۔
@2-b30zainmodassir3
@2-b30zainmodassir3 2 жыл бұрын
بہت عمدہ
@abkosadi
@abkosadi 3 жыл бұрын
بہت خوب محترم سلامت رہیں! فی الواقع احساس ہوتا ہے کہ بلبل چہک رہا ہے ریاض رسول میں
@fatima10palestine
@fatima10palestine 2 жыл бұрын
بلبل ندوی"
@UmarKhan-ow6vu
@UmarKhan-ow6vu 2 жыл бұрын
Masaallah bhot achchi hen
@muzan9898
@muzan9898 2 жыл бұрын
Ma Sha Allah 🌸🌸🌸 Unforgettable voice, unforgettable lyrics, just amazing....💐💐 .
@MuhammadKamran-qn2ly
@MuhammadKamran-qn2ly Ай бұрын
Mashallah ❤❤❤
@muftiabuadnanfarooquinadwi689
@muftiabuadnanfarooquinadwi689 3 жыл бұрын
کمال کر دیا زفیف بھائ
@official.5724
@official.5724 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ بہت خوب زفیف
@masroorshareef2621
@masroorshareef2621 Күн бұрын
غزل لکھنا الفاظوں اور محبوب کی مباللغہ آمیز تعریف سے عبارت ہوتی ہے،جبکے نعت گوئ احوال دل ہوتا ہے،احوال دل کی سچائ کے بغیر نعتگوئ لفاظی کے علاوہ کچھ نہیں،اور اسکی قببولیت بھی نہیں،اس نعتیہ کلام می جگر نے اپنا حال دل بیان کیا ہے،
@alsuffamedia9265
@alsuffamedia9265 3 жыл бұрын
ماشاء اللہ بہت عمدہ اللہ سلامت رکھے آمین
@thebhatkalkitchen9537
@thebhatkalkitchen9537 2 жыл бұрын
Masha Allah very beautiful naat
@lovestem9258
@lovestem9258 2 жыл бұрын
MAGICAL KALAAM HAY..AUR ZUFAIF SAHAB NAY PARHA BHI BUHAT DIL SAY HAY...
@abdulqayyum7147
@abdulqayyum7147 3 жыл бұрын
بہت خوب ماشاءاللہ کیاں خوش الہانی
@muftiabuadnanfarooquinadwi689
@muftiabuadnanfarooquinadwi689 3 жыл бұрын
آہ جگر! آپکی رندی و سرمستی کئ زھاد کے زہد پر فوقیت لے گئ۔
@albabsiddique317
@albabsiddique317 2 жыл бұрын
Men Apne Aaqa pe Qurban hun is Aawaz Ko Sun te sunte
@junaidurrahman794
@junaidurrahman794 11 ай бұрын
ماشاءاللہ 💕💞💕🥰💞🥰 بہت ہی عمدہ ایسے ہی آپ اپنی سریلی آواز سے ہم سامعین کو محظوظ کرتے رہیں ❤❤❤❤❤❤
@ismailshaikh9450
@ismailshaikh9450 2 жыл бұрын
ماشاءاللہ بہت ہی خوب دل ❤️ خوش ہوگیا اللہ تعالیٰ سے دعا گوہ ہوں کہ آپ کو اور ترقیات سے نوازے آمین ثم امین
@syednazim6084
@syednazim6084 2 жыл бұрын
SubhaanAllah MashaAllah
@alishahzadmuzaffarpuri2321
@alishahzadmuzaffarpuri2321 2 жыл бұрын
ماشاءاللہ
@allamakamranhaiderofficial4497
@allamakamranhaiderofficial4497 3 жыл бұрын
Ye naat hi kafi hai jigar ke bakhshish ko es naat ham jaise kitne umaateoun ko tadpaya hai rulaya hai
@falaknaaz2814
@falaknaaz2814 3 жыл бұрын
ماشاء اللہ
@UmarKhan-ow6vu
@UmarKhan-ow6vu 2 жыл бұрын
Mashaallah bhot khoob
@SheerazAbu
@SheerazAbu 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭 ماشاءاللہ 🌹😭
@suhailpayami4684
@suhailpayami4684 2 ай бұрын
Allah is aajiz o nakara ko bhi koi thanvi ata farma dey aameen woh likhne ki allah taufeeq dey jo aakhirat mein kaam aa sake aameen summa aameen
@ajmaluddin4195
@ajmaluddin4195 2 жыл бұрын
حق اد کر دیا ہے بھائی نے❤
@mobitronesproad3003
@mobitronesproad3003 3 жыл бұрын
sallallahu alaihi wasallam......Ma sha allah bohot khoob
@mohmmadtasleem6619
@mohmmadtasleem6619 Жыл бұрын
صلی اللہ علیہ وسلم ❣️❣️🌹
@mohammadhammad5515
@mohammadhammad5515 2 жыл бұрын
ماشاءاللہ ❤️🌹
@sufyansaifee567
@sufyansaifee567 3 жыл бұрын
ما شاء اللہ 🌹🌹🌹🌹 آسماں چیر گیا نالۂ بے باک ترا اس طرح کی دلکش آواز اور خوبصورت آہنگ کی وجہ سے کوئی بھی کلام بار بار سننے کو دل کرتا ہے اور بلا کم و کاست ہر بار ایک نیا سرور حاصل ہوتا ہے پھر ایک بار ما شاء اللہ مولوی زفیف 🌹🌹 قدرت نے نہ جانے کونسا رس تمہارے سُروں میں بھر دیا ہے خدا‌ تمہیں سلامت رکھے
@saqibhashmi2749
@saqibhashmi2749 3 жыл бұрын
آمین
@shauzabhameedugga368
@shauzabhameedugga368 3 жыл бұрын
آمین یا رب العالمین
@mohammedatif5740
@mohammedatif5740 3 жыл бұрын
امين يارب العالمين
@kehkashaan
@kehkashaan 3 жыл бұрын
آمین
@muftiHabibullahKhanNadwi
@muftiHabibullahKhanNadwi 2 жыл бұрын
آمین
@naqsh-e-nawayathbhatkal3739
@naqsh-e-nawayathbhatkal3739 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ -- بہت خوب مولوی زفیف۔
@mohdmazhar4949
@mohdmazhar4949 8 ай бұрын
ماشاءاللہ بہت خوب
@AntalHaya-wf9px
@AntalHaya-wf9px 8 ай бұрын
Masha Allah bhut khoob
@CHAN-badshah6274
@CHAN-badshah6274 2 жыл бұрын
Mashallha mashallah subhanallah subhanallah
@abusufyannisarahmad9357
@abusufyannisarahmad9357 2 жыл бұрын
ماشا اللہ، بہت خوب جناب، اللہ آپ کو استقامت عطا فرمائے. آمین
@mirkaisermir3426
@mirkaisermir3426 3 жыл бұрын
Allah apki awaz ma barkat karay....Mashallah Allah jazayi khair day apko Mirkaiser from occupied Kashmir
@shafiqulislamnadwi924
@shafiqulislamnadwi924 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ۔۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔۔۔ اللہ مزید ترقی عطا فرمائے۔۔۔
@mohammadasgar7199
@mohammadasgar7199 Жыл бұрын
Ameen
@HussainBhai56
@HussainBhai56 3 ай бұрын
عمدہ انتخاب
@Mghouse80
@Mghouse80 2 жыл бұрын
Masha Allah bohot khoob Jazakallah Khair
@mohammadshahid459
@mohammadshahid459 2 жыл бұрын
ماشاء اللہ تبارک اللہ یا اخی
@alishahzadmuzaffarpuri2321
@alishahzadmuzaffarpuri2321 2 жыл бұрын
Keep it up brother
@shahrozruknuddin4954
@shahrozruknuddin4954 3 жыл бұрын
کافی ہے بس اک نسبتِ سلطان مدینہ
@muntazir1996
@muntazir1996 3 жыл бұрын
ایک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہ ~جگر مرادآبادی💗
@sayadshaikhsayadshaikh4710
@sayadshaikhsayadshaikh4710 3 ай бұрын
Wah kya bat hai 👏👏👏
@AbdulBasitHassani
@AbdulBasitHassani 2 жыл бұрын
اک رند ہے اور مدحتِ سلطانِ مدینہ ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطانِ مدینہ 😭😭😭😭😭😭🙏🙏🙏🙏
@user-gy8ww7xx4q
@user-gy8ww7xx4q 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت خوب محترم 👌👌👌👌👌👌👌👌👌👌👌🌷🌷🌷🌷🌷🌺🌺🌺🌺
@fatimakirkire4092
@fatimakirkire4092 11 ай бұрын
Ma sha Allah Subhan Allah
@SHAIKHSALEEMMALIK
@SHAIKHSALEEMMALIK 2 жыл бұрын
masha allah bahut khoob
@mohammedabdullahzia9806
@mohammedabdullahzia9806 2 жыл бұрын
masha allah lajawab awaaz allah umar me barkat de ameen
Was ist im Eis versteckt? 🧊 Coole Winter-Gadgets von Amazon
00:37
SMOL German
Рет қаралды 40 МЛН
Жайдарман | Туған күн 2024 | Алматы
2:22:55
Jaidarman OFFICIAL / JCI
Рет қаралды 1,8 МЛН
Heartwarming Unity at School Event #shorts
00:19
Fabiosa Stories
Рет қаралды 13 МЛН
🤔Какой Орган самый длинный ? #shorts
00:42
Was ist im Eis versteckt? 🧊 Coole Winter-Gadgets von Amazon
00:37
SMOL German
Рет қаралды 40 МЛН