گھوڑی گالا وہ تاریخی جگہ ہے جہاں سے شہنشاہ ظہیر الدین بابر نے 1526 میں پہاڑ کٹوا کر جھیل کا پانی خارج کروایا اور چکوال کو آباد کیا۔ 1526سے پہلے علاقہ مشرقی چکوال ایک جھیل کی شکل میں تھا ظہیر الدین بابر نے کلرکہار میں قیام کیا اور مقامی آبادی کی مدد سے گھوڑی گالا کے مقام سے پہاڑ کو کاٹ کر جھیل کا سارا پانی دریائے جہلم کی نظر کر دیا۔اور یہ علاقہ آباد ہوا