انتہائی معلوماتی کتابِ ہے یہ ۔ لوگ کلمہ طیبہ یہ شہادت کے کلمہ کو پڑھنا مسلمان ہوئے کو کافی سمجھ لیتے ہیں لیکن میرے خیال سے کلمہ پڑھنا تو اسلام میں فقط داخلہ لینے جیسا ہے اُسکی بعد اِسلام کی عائد کردہ زمہ داریاں، فرائض ، حقوق، قاعدے قوانین, تاکید اور لوازمات سے واقفیت کے بعد حقیقت میں مسلمان ھوتا ہے۔۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے کوئی بچّے کا اسکول میں داخلہ کرا دینے بھر سے اسے پڑھا لکھا کہلاۓ جانے کا حق نہیں ھوتا بلکہ میٹرک ، يا کلیج تک پڑھنا اور تمام امتحانات پاس کرنا لازم ھوتا ہے تبھی وہ پڑھا لکھا یا تعلیمِ یافتا کہلانے کا حقدار ھوتا ھے۔ قرآن ترجمہ تفسیر سے اگر نہیں پڑھتے تو پہلے #سیرۃ #النبی ﷺ پڑھیں پھر #ترجمہ #قرآن پھر #تفسیر پھر #آحادیث کو باقاعدہ پھر #شریعت اُسکے بعد پھر اہم (بنیادی) موضوعات پر لکھی کتابیں پڑھیں ۔۔ میں سمجھتا ھوں کی ہر مسلمان کو عام طور سے اور تحریکی کارکنان کو لازماً مولانا مودودی رح کی بنیادی کتابیں پڑھوانا چاہئے جیسے الجہاد فی الاسلام، خلافت و ملوکیت، پردہ ، حقوق الزوجین جیسی ضخیم کتابیں بھی اور چھوٹے کتابچہ کی اہمیّت کا تو کہنا ہی کیا ۔۔۔ مولانا کی تصنیفِ اسلئے کیونکہ انکا لکھنے کا انداز انتہائی آسان, دلنشین اور منفرد ہے اُسکے علاوہ جماعت کے دِیگر مصنفین کی کتابیں بھی ضرور پڑھنی اور پڑھانی چاہئے ۔ اگر آڈیو بک گھر کے سبھی افراد کے ساتھ بیٹھ کر سننے کا نظم رکھا جائے تو پھر اس کا کہنا ہی کیا ۔ خیر ۔۔۔ اللہ تعالیٰ مولانا مودودی رح کی تمام کوششوں کو شرف قبولیت بخشے اور اُنکی پوری ٹیم کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے آمین 🤲شکریہ جزاک اللّہ ۔