Рет қаралды 13,517
دھر زندگی کا جنازہ اُٹھے گا
اُدھر زندگی اُنکی دلہن بنے گی
قیامت سے پہلے قیامت ہے یا رب
میرے سامنے میری دنیا لٹے گی
جوانی پہ میری ستم ڈھانے والے
ذرا سوچ لے کیا کہے گا زمانہ
ادھر میرے ارمان کفن پہن لینگے
ادھر اُنکے ہاتھوں پہ مہندی لگے گی
ازل سے محبت کی دشمن ہے دنیا
کبھی دو دلوں کو ملنے نہ دے گی
ادھر میرے دل کا جنازہ اٹھے گا
ادھر میرے دلبر کی ڈولی سجے گی
گٹھا چپ زمین آسمان چپ کلی چپ
چمن چپ ہے اور کہکہشاں بھی ہے چپ
ادھر وہ بھی چپ ہیں ادھر میں بھی چپ ہوں
الہی میری رات کیسے کٹے گی
وہ پردے کے پیچھے میں پردے کے آگے
نہ وہ آہیں آگے نہ میں جاؤں پیچھے
وہ آگے بڑھیں گے تو کچھ بھی نہ ہوگا
میں پیچھے ہٹونگا تو دنیا ہنسے گی
بھی انکے ہنسنے کے دن ہے وہ ہنس لیں
ابھی میرے رونے کے دن میں رو لوں
مگر انکو اس روز رونا پڑے گا
کہ جس روز تابش کی میت اُٹھے گی
ادھر زندگی کا جنازہ اُٹھے گا
اُدھر زندگی اُنکی دلہن بنے گی
Special Thanks to Shafqat Rasool
Subscribe his channel here
/ @shafqatrasool3616