کوئ شبہ نہیں الفاظ ہاتھ باندھے جوش کے سامنے کھڑے ہیں۔۔۔۔❤❤❤❤
@ferozkhansuroormalihabadi66275 жыл бұрын
Waaah waah Josh jaisa azeem shayar sadiyo me ek hi paida hota hai ..
@muhammadabbas74836 жыл бұрын
Waah SubhaanAllah
@kamrankhantareen19905 жыл бұрын
Kia baat hy! Waah
@ferozkhansuroormalihabadi66274 жыл бұрын
آرہی ہے صداۓ ہاتفِ غیب, جوش ہمتاۓ حافظِ شیراز . جوش ملیح آبادی
@aghajee99 Жыл бұрын
Can the sound be made more clearer and better- I think the youth needs to listen to this - True master . Wah wah Jazak allah
@NadeemMalik-sk8jm9 ай бұрын
کس درجہ فسوں کار وہ اللہ غنی ہے کیا موجۂ تابندگی و سیم تنی ہے انداز ہے یا جذبۂ گردوں زدنی ہے آواز ہے یا بربط ایماں شکنی ہے جنگل کی سیہ رات ہے یا زلف گھنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے یہ لے ہے کہ کھلتی ہوئی غنچے کی کمانی مہکا ہوا یہ تن ہے کہ یہ رات کی رانی لہجے کی یہ رو ہے کہ برستا ہوا پانی لرزش میں یہ مژگاں ہے کہ پریوں کی کہانی یہ سرخیٔ لب ہے کہ عقیق یمنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے محراب ہے رخسار کے پرتو سے زر افشاں زلفوں میں شب تار ہے آنکھوں میں چراغاں مہندی کی سجاوٹ کہ ہتھیلی پہ گلستاں یا حلقۂ عشاق میں ہے چہرۂ تاباں یا خاتم تابندہ پہ ہیرے کی کنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے سینے پہ یہ پلو ہے کہ اک موج حیابی ماتھا ہے کہ اک صبح کا پرتو ہے شہابی آنکھیں ہیں کہ بہکے ہوئے دو مست شرابی پیکر ہے کہ انسان کے سانچے میں گلابی گیسو ہیں کہ گل بازیٔ مشک ختنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے کاکل میں درخشاں ہے یہ پیشانی رقصاں یا سایۂ ظلمات میں ہے چشمۂ حیواں ہاتھوں پہ ہے یہ چہرہ کہ ہے رحل پہ قرآں اور چہرۂ گل رنگ میں غلطاں و خروشاں رخشندگی خون رگ یاسمنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے عشوے ہیں کہ اک فوج کھڑی لوٹ رہی ہے چھل بل ہے کہ چھاتی کو زمیں کوٹ رہی ہے انگڑائی کا خم ہے کہ دھنک ٹوٹ رہی ہے مکھڑا ہے کہ پربت پہ کرن پھوٹ رہی ہے قامت ہے کہ برنائی سرو چمنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے تن میں ہے وہ خوشبو کہ ہیں گل سر بہ گریباں چہرے پہ وہ سرخی ہے کہ حیران گلستاں وہ چال میں ہے لوچ کہ شاخیں ہیں پشیماں اور لعل گہر بار پہ وہ نغمہ ہے غلطاں وہ نغمہ کہ اک ولولۂ شعلہ زنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے گردن میں چندن ہار ہے ہاتھوں میں ہے کنگن امڈے ہوئے عشوے ہیں گرجتا ہوا جوبن جولاں ہے جوانی کے دھندلکے میں لڑکپن کورا ہے جو پنڈا تو جنوں خیز ہے ابٹن گل رنگ شلوکا ہے قبا ناردنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے خلوت میں وہ تسلیم ہے جلوت میں تحکم ساحل پہ سبک موج سفینے میں تلاطم حجرے میں خموشی ہے شبستاں میں تکلم خیمے میں تنک آہ خیالوں میں ترنم آغوش میں تلوار ہے گھونگھٹ میں بنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے ہر نقش قدم پر ہے فدا تاج کیانی ہر گام میں ہے چشمۂ کوثر کی روانی ہر ایک بن مو سے ابلتی ہے جوانی اٹھتی ہے مسامات سے یوں بھاپ سی دھانی گویا کوئی مہکی ہوئی چادر سی تنی ہے کیا گل بدنی گل بدنی گل بدنی ہے
@jawaharchattha4 жыл бұрын
heard this about a year ago and then somehow lost the link and literally spent a year looking for this recitation!
@aghajee99 Жыл бұрын
❤❤❤
@habibullahaziz59475 жыл бұрын
Which words does Hazrat Josh recite at 0:25?
@acyrus944 жыл бұрын
گُفتار
@ahmadkibaatain40324 жыл бұрын
کیا کوئی اہلِ ادب یہ گل بدنی کلام تحریری صورت میں مجھے بھیج سکتا ہے تو از برائے محبت بھیج دیں