شیر خدا علی کا دلارا ہے لاجواب سرکار دو جہاں کا نواسہ ہے لاجواب محشرمیں سارےسجدےکہیں گےیہ جھوم مولا علی کے لال کا سجدہ ہے لاجواب لیتا نہیں ہے کوئی تیرا نام بھی یزید گھرگھرمیرےحسین کاچرچاہے لاجواب سینے پہ تیر کھا کے جہاں کو بتا دیا چھ ماہ کے علی کا کلیجہ ہے لاجواب تھی اور بیٹیاں میرے سرکار کی ان بیٹیوں میں فاطمہ زہرا ہےلاجواب ہیرے جواہرات کے کچھ مول ہی نہیں ماں باپ ساتھ ہیں تو خزانہ کے لاجواب