💚💖💚 لبیک یا حسین۔۔ ❤ آداب عزاداری نوٹ■((انتظامیہ میں موجود چند یزیدیوں لع کی طرف سے "غم حسین ع" میں رکاوٹ قابل مذمت ہے)) 🌷مجلس اور جلوس عزاء میں وضوء کرکے آئیں۔ ⚘پاکیزہ لباس اور ممکن حد تک سیاہ لباس میں آئیں ⚘ گھر میں جو بچے اچھے برے کی تمیز رکھتے ہوں ان کو ساتھ لائیں۔ ⚘ اپنے ساتھ کاغذ اور قلم لائیں اور مجلس کے نکات نوٹ کریں۔ ⚘مجلس سے واپس آکر اپنے گھر والوں اور ملنے والوں سے مجلس کے مفید نکات بیان کریں۔ ⚘ اپنے ساتھ تسبیح اور جیب میں خاک شفاء رکھیں یہ مومن کی نشانی بھی ہے اور تحفظ کی ضمانت بھی۔ ⚘خواتین و حضرات حجاب اسلامی کی پابندی کریں۔ ⚘ خاص طور پر خواتین شرعی لباس پہن کر آئیں۔ ⚘ مجالس و عزداری کے اوقات میں نماز کے وقت کی رعایت کریں۔ ⚘دوران جلوس وقت پہ نماز باجماعت ادا کرنے کی کوشش کریں ⚘ عزداری میں کوئی ہنسی مذاق نہ کریں۔ ⚘ امام حسین علیہ السلام پر گریہ اجر عظیم رکھتا ہے اسلیے گریہ کریں۔ ⚘ اگر دل چاہے تو بلند آواز سے روئیں اور اس میں شرم محسوس نہ کریں۔ ⚘ عین گریہ و زاری کی حالت میں دل میں کوئی خصوصی دعا مانگیں۔ ⚘ رونا نہ آئے تو سر جھکا کر رونے کی کوشش کریں ⚘گریہ کرتے ہوئے دوسرے مومنین کے چہروں کو نہ گھوریں۔ ⚘ ایسی شاعری پڑھیں جو خیالی نہ ہو بلکہ حقائق پر مبنی ہو۔ ⚘ ایسے خطیب کو سنیں جو قرآن مجید، سیرت النبی اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کے مطابق اپنا مدعا بیان کرتا ہو۔ ⚘ حسینیت کے اصولوں پر سامعین کی کردار سازی کرنے والے خطیب کو دعوت دیں اور سنیں تاکہ مقصد کربلا کے بیان کے ساتھ ساتھ مومنین کے مذہبی، معاشرتی و معاشی مسائل پہ بھی گفتگو ہو سکے۔ ⚘ فرقہ واریت (یعنی۔ بلا دلیل اور غیر مہذب انداز میں دوسرے فرقوں کے خلاف بولنا) دین اور امت کے اتحاد کے لیے زہر ہے اس سے پرہیز کریں۔ ⚘ اگر کوئی علمی مسئلہ سمجھنے میں مشکل پیش آئے تو کم از کم مجلس کے بعد عالم دین سے مہذب انداز میں سوال کر لیا جائے۔ ⚘مجالس پڑھنے والے اور بانیان اور شرکاء عزاداری، وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔ ⚘ جہاں جگہ مل جائے وہیں بیٹھ جائیں دوسروں کے سروں کو نہ پھلانگیں۔ ⚘ جب آنسو رواں ہوں تو تبرک کے طور پر چہرے پر مل لینا چاہیے۔ ⚘ تبرک و نیاز کا احترام کریں۔ ⚘ روزانہ زیارت وارث پڑھیں۔ ⚘ مجلس کے دوران اپنے موبائل فون کو سائلینٹ کرکے رکھنا نہ بھولیں۔ ⚘ عاشورہ کے دن کے آداب معلوم کریں اور انکی رعایت کریں۔ ⚘اگر جگہ تنگ ہو تو وہاں کھل کر نہ بیٹھیں ⚘ اگر ممکن ہو تو گھر سے غسل کرکے نکلیں ⚘ عزاداری کا انتظام اس طرح کریں کہ کسی کے لیے اذیت کا سبب نہ بنے۔ (گزارش ہے کہ عاشور تک ہزار بار سورہ توحید کی تلاوت مکمل کریں)۔۔ 🌷🖐🖑🌷میرے مرحوم والدین اور تمام مرحومین و شہدا مومنین کے لیئے التماس فاتحہ
@armedgamer36362 жыл бұрын
Salam Where is this majalis being recorded??
@HaiderAli-pf6yy2 жыл бұрын
Mumbai
@jshah23762 жыл бұрын
Kitne bjy majlis live hoti ha india c?
@ZEE-cl2pq2 жыл бұрын
آللہ تعالی' بحق چہاردہ معصومین علیہ السلام آپ کو اور آپ کی فیملی کو دین و دنیا کی خوشیاں نصیب فرمائے قبلہ ہم نے وہ حدیث سنی ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ میں نے چاہا کہ میں پہچانا جا وٗں تو میں نے محمد و آل محمد علیہ سلام کو خلق کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمایں شکریہ
@yousufnaqui99082 жыл бұрын
اسلام و علیکم ۔ قبلہ آپ سے شرف ملاقات آج سے تقریباً چھ سال پہلے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا تھا۔ ایک مسلہ ذہن میں کافی مشکلات کئیے ہوے ھے۔ ہم نے سعودی عرب میں 38 سال گزارے ہیں۔ آخری ایک سال میں دہران کی یونیورسٹی میں عربی کی کلاسیں لی تھیں۔ دو باتیں عرض کرنا ھے۔ ہمارے پروفیسر مصر کے الازھر یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کیا ہوا تھا۔ ایک دن دوران لیکچر صلاوات کی اعلیٰ ترین قسم وہ بتائی جو ہم لوگ پہلے پڑھتے تھے جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رکتے نہیں تھے۔ محمدیوں و آلہ محمد۔ اب بہت عرصے سے ایران سے نئے طریقہ کی صلاوات پڑھی جاتی ھے۔ کیا اس بات میں کوئی سچائی ھے؟ دوسری بات گرامر سے متعلق ھے۔ ان کا کہنا تھا کہ "و" اور "ف" کے استعمال میں ایک واضح فرق یہ ھے کہ جب و استعمال ہو گا تو اس میں وقت کا تعین نہیں ہوتا۔اور اگر ف کا استعمال ہوتا ھے تو بلا تردد فوراً اس پر عمل کیا جانا چاہیئے۔ مثال دی تھی سورہ الکوثر کی جس میں جب اللہ کوئی نعمت عطاء فرمائے تو فوراً سجدہ شکر ادا کرنے کا حکم ھے اور اس سجدے کے لئیے نہ وضو کی ضرورت ھے نہ جائے نماز کی بلکہ زمین پر بھی کیا جا سکتا۔ انا عطینا کل کوثر فصلی لیربکا۔ والنھر میں اور قربانی کیجیئے جس کے لئیے قربانی کا جانور یا کچھ اور۔ یہ لیکچر پورے ڈیڑھ گھنٹے پر محیط تھا مگر ہمارے ذہن میں ایک ہی بات گھوم رہی تھی۔ من کنتو مولا فعلیون مولا۔ اللہ رب العزت سے دعا ھے کہ آپ کا سایہ بمعہ بہترین صحت کے ہم لوگوں پر قائم رھے اور آپ کی مجالس سننے کا شرف حاصل رھے۔ فی امان اللہ ۔ احقر سید آغا یوسف نقوی ۔ برادر عم مہدی علی نقوی مرحوم۔
@intisarhyder99362 жыл бұрын
So many ADs in the majlis.
@zeeshansarfraz69512 жыл бұрын
Always speak truth - Study Seerat Books written on Hazrat Muhammad SAWW and their Ahle Bait and follow them in practical life. Try best to recite Holy Quran daily with translation and tafseer, Also say five time prayers which is solution of all problems.