Marsiya | Lo Aaj Chale Su'e Adam Hazrat E Rabey | A Mustan | wo Rashk e Arab Fakhr e Ajam KEHKASHAAN

  Рет қаралды 36,046

Kehkashaan

Kehkashaan

Күн бұрын

Marsiyah | lo Aaj chale su'e adam hazrat e Rabe| Saman Khaleefa nadwi| Abdul mustaan
Artist: Abdul mustaan
Poet: Saman Khaleefa nadwi
Director: Hasan Bafaqeeh
Audio & Video: Z S U S
Label: Kehkashaan (IdaraAdab-e-Atfal,Bhatkal)
وہ علم کا مینار وہ اخلاق کی تنویر
وہ ضربتِ شمشیر وہ اک نعرۂ تکبیر
وہ زہد کی تصویر وہ ایمان کی تفسیر
کردار کے ماتھے پہ لکھی حسن کی تحریر
تھے نازشِ قرطاس وقلم حضرتِ رابع
وہ نورِ شبستانِ علی منبعِ احساں
وہ آبروئے ندوۂِ شبلی وسلیماں
وہ گلشنِ اسلام کی خوشبوئے پریشاں
“وہ ہند میں سرمایۂ ملت کا نگہباں”
وہ رشکِ عرب فخرِ عجم حضرتِ رابع
وہ پاک نظر پاک ادا پاک طبیعت
وہ پیکرِ شفقت وہ سراپائے مروت
گویا کہ برستا ہوا بارانِ محبت
اک ابرِ گہر بار تھا سرگرمِ عنایت
تھے دستِ سخا بحرِ کرم حضرتِ رابع
وہ ہاتھ میں جن کے رہا ملت کا پھریرا
وہ جن سے سروں پر رہا سایہ سا گھنیرا
وہ جن کے عزائم سے گریزاں تھا اندھیرا
وہ جن کی نظر میں رہا ہر شب کا سویرا
تھے وحدتِ امت کا عَلَم حضرتِ رابع
دانش کدۂ علم کی وہ شمعِ فروزاں
بے چین نگاہوں کی وہ تسکین کا ساماں
ندوے میں رہے صورتِ خورشیدِ درخشاں
اور محفلِ ایمان وعزیمت کی رہے جاں
لو آج چلے سوئے عدم حضرتِ رابع
مانندِ سحر جن کی تھی بے داغ جوانی
وہ عظمتِ اسلاف کی رخشندہ نشانی
گفتار میں جاری رہی دریا کی روانی
اخلاص ووفا، حسنِ عمل، دردِ نہانی
ہیں راہیِ گلزارِ ارم حضرتِ رابع
افسردہ در وبام ہیں، بے رنگ ہے محفل
دل فرقتِ رابع پہ ہوا صورتِ بسمل
کھوئی گئی جذبات میں الفاظ کی منزل
سمعانؔ کے آنسو ہیں اسی درد کا حاصل
کیسے ہو بیاں دل کا یہ غم، حضرتِ رابع
#kehkashaan
#marsiyah
#Abdul_mustaan
#naat
#umer
#marsiya
#trending
#tarana
#naghma
#urdu_naat #emotional_naat
#latestnaat #superhit_kalam #hearttouchingstatus #hearttouching #hearttouchingstory #heart_touching_kalaam #heart_touching_naat #ghazal #hamd #new_hamd #urdu_hamd
#fateh
#baitulmaqdis
#aqsa
#masjd
#islami
#new_kalam
#new_nazam
#nasheed
#newsong
#newkalam
#india
#ukraine
#urdu
#newkalam
#urdupoetry
#viral #viralvideo #kehkashaan

Пікірлер: 99
@maazcharoliya3632
@maazcharoliya3632 Жыл бұрын
جتنا خوبصورت لہجہ اور آواز ہے اتنا ہی بلکہ اس سے زیادہ سحر الفاظ و اشعار کا ہے صدا، صدا کار اور تخلیق کار سبھی میں خوب برکت ہو
@bhatkaltravels2981
@bhatkaltravels2981 Жыл бұрын
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہو! بات دراصل یہ ہے کہ حضرت مولانا کی شخصیت ہی کچھ ایسی تھی کہ اس کا سحر سخت سے سخت دل کو بھی موم بنادے، مولانا کو لوگوں نے بس ایک ادیب سمجھا، ورنہ دیکھا جائے تو انسانی عظمت و شرافت کا ایک پتلا تھا یا نبوی اخلاق کا ایک عظیم پیکر! شفقت کا ایک مجسم نمونہ! روحانی کمالات کا ایک عظیم مرقع! زندگی بھر اپنے کو مٹائے رکھا! فنائیت اور تواضع کا آخری نمونہ پیش کیا مگر اللہ نے اسی دنیا میں دکھادیا کہ ایمان اور اخلاص کے نتیجے میں رب ودود کی طرف سے ملنے والی محبت ومحبوبیت کیا چیز ہوتی ہے، آپ کے جنازے میں امڈ آنے والا انسانی سیلاب اس کا گواہ ہے! ویسے شاعر نے اس میں کوئی مبالغہ نہیں کیا ہے، بس حقیقت کی ترجمانی کی ہے، واقعی برستا ہوا باران محبت تھا اور ایک ابر گہر بار سرگرم عنایت تھا، جو بے چین نگاہوں کی تسکین کا سامان اور جن کے پہلو میں زندگی جینے کا ارمان تھا وہ پاکیزہ وجود آج ہم سے رخصت ہوگیا ہے۔ اور اس کا مشاہدہ آپ سے قریب ہونے والا ہر کوئی کرسکتا تھا! اللہ تعالی آپ کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو ان کے نقش قدم پر رضائے مولی کی جستجو کرنے والا بنا دے
@zahidhussain-vx3no
@zahidhussain-vx3no Жыл бұрын
ماشاء اللہ، ابھی پوری نظم سنی، ہمارے ہم عصر، ہم مسلک ومشرب ،ہم نوالہ وہم پیالہ محترم برادر موفق و مغتنم جناب مولانا سمعان خلیفہ ندوی صاحب(اللہ انھیں اسی طرح سلامت باکرامت رکھے)نے عقیدت و محبت میں ڈوب کر ، حقیقت پسندی کا خیال رکھتے ہوئے اور اعتدال کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنے اچھوتے ادبی پیرائے میں بڑا شایان شان مرثیہ لکھا ہے۔ شاعری میں بیک وقت مختلف تقاضوں کی پاسداری کرنا اور لفظوں سے معانی کے جوت جگانا ایک جادوئی عمل ہے، اللہ تعالیٰ نے اس ملکہ خاص سے ہمارے بھائ سمعان کو نوازا ہے۔ "ہم " کی جگہ" تم " کے حرفی تبدیلی کے ساتھ یہ مصرع ان کی نذر ہے جو تم کہوگے کسی سے کہا نہ جائے گا دعا کیجئیے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا رحمۃاللہ علیہ کی طرح اخلاص کے ساتھ بغیر طلب جاہ کے ہم سبھوں کو تمام تر حسنات سے کمال کے ساتھ وابستہ رکھیں۔محمد زاہد حسین زاہدؔ ندوی جمشید پور
@fareedahmed6920
@fareedahmed6920 11 ай бұрын
ماشااللہ
@user-nl1th8iv2z
@user-nl1th8iv2z Жыл бұрын
ماشاء اللہ
@shaikhtaha7097
@shaikhtaha7097 Жыл бұрын
ماشاءاللہ بہت خوبصورت آواز الله حضرت مولانا کی مغفرت فرمائے درجات کو بلند فرمائے اور امت مسلمہ کو حضرت مولانا کا نعم البدل عطاء فرمائے آمین
@onemanarmy5291
@onemanarmy5291 Жыл бұрын
تقریباً دسویں بار ہے، ہر بار آنکھیں نم ہے 😭😭😭😭😭😭😭
@chargheraah9746
@chargheraah9746 Жыл бұрын
سبحان اللہ بہت خوبصورت نظم حضرت کے لئے بہتریں خراج تحسین ، اشعار میں واقعی حضرت کی حیات مستعار کی جھلک ہے ، اللہ حضرت کو جوار رحمت میں جگہ دے اور فردوس بریں کا مکیں بنائے آمین
@altafhussain5809
@altafhussain5809 Жыл бұрын
رحمه الله رحمة واسعة وأسكنه فسيح جناته مع النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن أولئك. آمین. ایک سال قبل ہی حضرت اقدس مولانا غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم کے توسط سے حضرت اقدس مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمہ اللہ نے "قصص القرآن الكريم" پر بہت ہی گراں قدر مقدمہ رقم فرما کر ذرہ نوازی فرمائی اور کتاب کی قدر و قیمت کو چار چاند لگائے تھے، اللہ تعالیٰ حضرت رحمۃاللہ کو خوب جزائے خیر عطا فرمائے. کسے معلوم تھا کہ اتنی جلدی یہ پاک طینت انسان ، خاندان نبوت کا گل سرسبد اس عالم فانی سے عالم جاودانی کو کوچ کر جائے ہے اور ہم ان کے فیوض و برکات سے محروم ہو جائیں گے. بہرحال یہی دعا کہ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس رحمہ اللہ کو اپنی جوار رحمت میں خاص الخاص مقام قرب نصیب فرمائے، آمین یا رب العالمین.
@user-wk2dw6ed3w
@user-wk2dw6ed3w 9 ай бұрын
Ma shaa Allah ❤❤❤❤❤❤
@dawoods945
@dawoods945 Жыл бұрын
عزیز عبد المستعان پھر ایک مرتبہ حسنِ صوت کے ساتھ چھا گئے۔۔۔ بارک اللہ فیہ
@azmibhai7164
@azmibhai7164 Жыл бұрын
آنکھیں نم ہیں ہجر تیرا ہم بیاں کیسے کریں دل فسردہ دردِ دل کو ہم عیاں کیسے کریں پاک من پاکیزہ تن ذات تیری بے مثال علم و فن پر دسترس حاصل تجھے اوجِ کمال داستانِ زندگی کو الوداع کیوں کر چلے سن رہا تھا شوق سے سارا جہاں سارا زمن جانشینِ بوالحسن تھا جانِ من جانِ چمن
@q8ind77K
@q8ind77K Жыл бұрын
ماشاءاللہ، حضرت رحمہ اللہ کی سیرت وخدمات کا بخوبی احاطہ کرنے والا کلام ،،، صاحب کلام کو اللہ جزائے خیر دے۔
@malick709
@malick709 Жыл бұрын
اللہ استاد مکرم کو جنت الفردوس عطا فرمائے 😞😭
@mrizwanofficial2935
@mrizwanofficial2935 Жыл бұрын
ماشاءاللہ کلام اور انداز بہت پیارا ہے اللہ تعالی حضرت مولانا کی مغفرت فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے آمین ثم آمین
@zainesauban8992
@zainesauban8992 Жыл бұрын
Masha Allah bahoth khoob awaaaz Hamare moulana ko allah jannath me aalaa maqaaam naseeb kare ameen summa ameeen
@dawoods945
@dawoods945 Жыл бұрын
تغمدہ اللہ بالرحمۃ و الرضوان۔۔۔
@shuaibmiftahi3386
@shuaibmiftahi3386 Жыл бұрын
ماشاءاللہ بہت خوب شاندار دلکش کلام اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
@smelgud123
@smelgud123 Жыл бұрын
پسماندگان میں پوری امت مسلمہ بالخصوص مسلمانان ہند۔ 😥
@mohdnafisabdulrabnadwi7068
@mohdnafisabdulrabnadwi7068 Жыл бұрын
Masha allah
@muzan9898
@muzan9898 Жыл бұрын
Ma Sha Allah 🌸🌸🌸 Amazing lyrics, 💐❤ Khoyee gayi jazbaat mein alfaaz ki manzil..👌
@syedmediabihar74
@syedmediabihar74 Жыл бұрын
الله تعالٰی حضرت مولانا رابع حسنی ندوی کی مغفرت فرمائے آمین اور انکی شان میں پڑھنے والے مرثیہ کی آواز میں طرقیات عطا فرمائے آمین🤲آمین
@rizwanshirali1583
@rizwanshirali1583 Жыл бұрын
ماشاء اللہ کیا آواز ہے بھائی آپکی اللہ آپکو سلامت رکھے اور میرے رہبر معظم حضرت رابع صاب کی اللہ بال بال مغفرت فرمائے آمین
@payamsaeedi5804
@payamsaeedi5804 Жыл бұрын
سبحان الله بہت خوب خراجٍ عقیدت ہے
@naushabakhan3181
@naushabakhan3181 Жыл бұрын
May Allah SWT grant him the highest rank in Jannah
@altafhussain5809
@altafhussain5809 Жыл бұрын
ذهب الذين يُعاشُ في أكنافهم وبِقِيْتُ في خلف كَجِلْد الأجرب
@anjarspeaker
@anjarspeaker Жыл бұрын
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے آمین 😢
@user-uu7bu3um8o
@user-uu7bu3um8o Жыл бұрын
بسم الله ماشاء الله۔ اتنا بہترین موثر اور حقیقت کا ترجمان مرثیہ میں نے اردو زبان میں کبھی نہیں سنا ۔۔ یقینا یہ اس شاعر کا شاھکار نتیجہ فکر ھے ۔۔ اتنے دل کش اور دل پذیر انداز میں خوشنما الفاظ اور اضافت کی تراکیب کا استعمال کوئی قادر الکلام شاعر اور اخلاص محبت و عقیدت سے سرشار انسان ہی کرسکتا ھے ۔۔ کل سے 10 بار سے زیادہ سننے کے باوجود ھر بار ایسا لگتا ھے جیسے کوئی الہامی متن یا کوثر وتسنیم میں دھلا ھوا کلام ھو ۔۔ اللہ تعالٰی حضرت مولانا مغفور و مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔ اور عظیم شاعر اور مرثیہ خواں کو دین دنیا کی ھر نعمت عطا فرماکر جان مال عمر صحت اور علم معرفت میں برکت عطا فرما ۔۔ احمد کلیم جوھر۔۔
@user-nl1th8iv2z
@user-nl1th8iv2z Жыл бұрын
بہت زبردست ماشاء اللہ ❤❤❤❤❤
@mdnazir6922
@mdnazir6922 Жыл бұрын
Allah rabbul izzat hazrat ko apne jiwaar me hissa naseeb farmae aur hazrat ki koshish thi aur chahat thi is ummat se aur Allah rabbul alamin isey apne khazane ghaib se pura farmae Aur hum sabko nimul badal ataa farmar
@alameen5004
@alameen5004 Жыл бұрын
ماشاللہ بہھت خوب نظام
@zaidakramizaidakrami2094
@zaidakramizaidakrami2094 Жыл бұрын
Khoobsurat aawaz Lajawaab andaz Behtareen kalaam Allah kare zor-e-qalam aur ziyadah ❤
@muzaffarhusaien
@muzaffarhusaien Жыл бұрын
Bht piyare alfaaz bht piyara andaaz mashaallah ❤
@TahirKhan-yl4sp
@TahirKhan-yl4sp Жыл бұрын
Very good marsiya
@sulaittihami8736
@sulaittihami8736 Жыл бұрын
Allah hazrat ki maghfirat farmaye.
@abuali8391
@abuali8391 Жыл бұрын
گفتار میں جاری رہی ہے دریا کی روانی! بہترین کلام اللہ تعالی استاد محترم سمعان صاحب کو نظر بد سے بچاۓ
@mohdmakky
@mohdmakky Жыл бұрын
Beautiful Melodious Passionate poem Full of love. May Allah fill my Hazrat's grave with His mercy and luminosity.
@AbdullahShaikh-i1m
@AbdullahShaikh-i1m Жыл бұрын
Ma sha allah
@ayshasan2998
@ayshasan2998 Жыл бұрын
Maa sha Allah❤ Just ......... Outstanding👌
@us9308
@us9308 Жыл бұрын
Allah Hazrat Ki Magfirat Farma Kar Ummat Ko Aap Ka Ni'mul Badal A'ta Farmaye Aameen
@dawoods945
@dawoods945 Жыл бұрын
لا جواب۔۔ ماشاءاللہ ۔۔۔۔
@mohammadsalim6535
@mohammadsalim6535 Жыл бұрын
ماشاء الله الله آپکو جزا عطا فرمائے الله حضرت کی مغفرت فرمائے
@tibyanarmar8243
@tibyanarmar8243 Жыл бұрын
اللهم اغفر له وارحمه
@sahilahmad284
@sahilahmad284 Жыл бұрын
Mashaallah bahut khoob naat Allah maulana ki lahid ko noor se munawwar farmaey 🌹🌹
@alone1890
@alone1890 Жыл бұрын
اللہ رب العزت حضرت مولانا رحمتہ اللہ تعالی علیہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے آمین یا رب العلمین
@shafiullahansari7460
@shafiullahansari7460 Жыл бұрын
ماشاء اللّٰہ بہت خوب بھائی زفیف بھی حضرت رحمۃ اللّٰہ علیہ پر مرثیہ کلام گنگنائے اللہم اغفر لہ و ارحمہ و استرہ بشآبیب رحمتک
@Shaikh-Abdullah77
@Shaikh-Abdullah77 Жыл бұрын
ما شاء الله بارك الله فيك
@user-xq7bu8ii6q
@user-xq7bu8ii6q Жыл бұрын
بارك الله فيك،ووفقك الله
@shamimsiddiqui5792
@shamimsiddiqui5792 Жыл бұрын
ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام اور پیشکش بھی لاجواب
@shamakhan7447
@shamakhan7447 Жыл бұрын
ماشاءاللہ💖❤❤ زبردست👍 بہت خوبصورت آواز انداز اللہ ترقیات سے نوازے آمین💖
@zaidakramizaidakrami2094
@zaidakramizaidakrami2094 Жыл бұрын
Allah marhoom mohtharam ustaaz ki bhar-poor maghfirath farmaye aur Jannathul-firdos mey a'la maqam naseeb farmaye 😢
@muzan9898
@muzan9898 Жыл бұрын
Ma Sha Allah 🌸🌸🌸 After a long wait, Hearing yours such a sweet voice, such a beautiful words, the heart yearned more...❤❤💐💐 Heart touching.❣️..
@razikungle7002
@razikungle7002 Жыл бұрын
@faizrahmania
@faizrahmania 8 ай бұрын
ماشااللہ سبحان اللہ دل باغ باغ ہو گیا اللہ نو کے قلم اور انداز میں مزید ترقی عطا فرمائے
@abulqasim.ansari.359
@abulqasim.ansari.359 Жыл бұрын
وااہ کیا خوب ثناء سمعان صاحب♥️ لیکن ایسی شخصیت کی ثناء ہے اب بھی ادھوری 🥺🥹
@MuftiAbdulMatin
@MuftiAbdulMatin Жыл бұрын
إنا لله و انا اليه راجعون اللهم اغفر له و ارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله و نقهه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس وأبدله دارا خيرا من داره واهلا خيرا من أهله 🌹
@hafsasuad5123
@hafsasuad5123 Жыл бұрын
اللهم اغفر له و ارحمه رحمة واسعة
@user-wk2dw6ed3w
@user-wk2dw6ed3w 9 ай бұрын
Subhan Allah ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
@MdHasnain-wt3wi
@MdHasnain-wt3wi Жыл бұрын
اللہ حضرت استاد محترم کی قبر کو جنت کا باغ بنائے اور بال بال مغفرت فرمائے آمین ثم آمین
@islamicchannel5288
@islamicchannel5288 11 ай бұрын
السلام و علیکم
@Bazme5029
@Bazme5029 Жыл бұрын
Allah molana ki magfirat farma
@بنتحوا-ش9ث
@بنتحوا-ش9ث Жыл бұрын
بہت ہی درد بھرا لہجہ ہے ❤️😭
@qasmik.f7211
@qasmik.f7211 Жыл бұрын
ماشااللہ بہت خوب
@mohdyunus7965
@mohdyunus7965 Жыл бұрын
بہت عمدہ کلام ہے ماشاءاللہ
@ansarishifa3446
@ansarishifa3446 Жыл бұрын
Mashaallah bhot khooob
@MrBlasterarmy
@MrBlasterarmy Жыл бұрын
Ek Azim shakhsiyat jo ab na rahi 😞
@MuhdShahnawazPhulati
@MuhdShahnawazPhulati Жыл бұрын
شاندار ما شاء اللہ 👍♥️
@muzaffarhusaien
@muzaffarhusaien Жыл бұрын
❤❤❤❤❤❤
@khalidfarooqui1193
@khalidfarooqui1193 Жыл бұрын
❤❤❤ Ma Sha Allah
@Arma-y7b
@Arma-y7b 7 ай бұрын
اللہ ہمارے حضرت کو کروٹ کروٹ چین عطاء فرمائے آمین 😢😢😢😢😢
@sadiqazmi296
@sadiqazmi296 Жыл бұрын
کلام اور آواز دونوں خوب ہیں!
@shafiazmi
@shafiazmi Жыл бұрын
MashaAllah. Achha padha gaya hai Allah Hazrat ki Magferat farmae
@shmarket2599
@shmarket2599 Жыл бұрын
Kamaal 😍👍🏻
@HabibuAnsari-f1s
@HabibuAnsari-f1s Жыл бұрын
Mashaallah
@mdmunawwarkamal327
@mdmunawwarkamal327 Жыл бұрын
Ma sha Allah ❤
@imranmohmmed3961
@imranmohmmed3961 Жыл бұрын
Mughe fakhar hai ye alhamdulellah hamne hazrat molana sayyad Mohd rabey rahmatullahalleh ka namaze janaza padha alhamdulellah
@abdullahmdny
@abdullahmdny Жыл бұрын
ماشاءاللہ
@ruwaintahirbapu1349
@ruwaintahirbapu1349 Жыл бұрын
Mashallah zabardast awaz allah nazre bad se bachaye💐💐
@abdulrahman8926
@abdulrahman8926 Жыл бұрын
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته .....محترم شاعر۔حضرت مولاناسید محمد رابع حسنی ندوی سے آپ کی بے لوث وبے مثال عقیدت ومحبت اور ندوۃ سے آپ کا اور اہل بھٹکل کاجو ربط وتعلق ہے یقینا اس کا ایسا حق ادا کیا ہے جو الہامی ہے ماشاءاللہ۔اس سےکتنے ہی پتھر دل موم اور کتنی ہی خشک آنکھیں جل تھل ہو گئیں۔۔الف الف مرات جزاک اللہ خیرا ومن انشدھا آمین ثم آمین عبدالرحمان سہارنپور ی
@yushamohtisham9923
@yushamohtisham9923 Жыл бұрын
ماشاءاللہ ، بہت خوب
@Aw-lk9ir
@Aw-lk9ir Жыл бұрын
اللهم اغفرله وارحمه
@nousheendangi1715
@nousheendangi1715 Жыл бұрын
Ma sha Allah bht khoob.
@dawoodsaikh6743
@dawoodsaikh6743 Жыл бұрын
❤❤❤❤❤❤ mashallah
@mokaleemnadwi6251
@mokaleemnadwi6251 Жыл бұрын
Bohat khob janab Masha Allah Bs allah hm sb ko saber ata farmay Allah hazrat ko jannat ke aala maqam ata farmay
@shafiqazi3052
@shafiqazi3052 Жыл бұрын
Maerie Ankhaey Bhar Aaee.
@limitededition6402
@limitededition6402 Жыл бұрын
مشاءالله 🥲🥺🤲
@khanabdulmueed4367
@khanabdulmueed4367 Жыл бұрын
😭
@maryamsaher4169
@maryamsaher4169 Жыл бұрын
Ek baar mustan aur itbaan saath me padho.. Dono ki awaz acchi he aur similar bhi he. Plzzz ek baar saath me padho
@user-bp8tq4ry8l
@user-bp8tq4ry8l 3 ай бұрын
سوے کی بجائے کوی دوسر ا مناسب لفظ
@mohdakhtaransari6821
@mohdakhtaransari6821 Жыл бұрын
مادر علمی دارالعلوم ندوة العلماء گلہائے رنگارنگ کی خوشبؤوں سے معطر ہے قسمہا قسم کے پھول پودوں سے مزین ہے گوناگوں شجر و حجر سے منظم ہے اور اس میکدۂ علم و عرفاں کی ٹھنڈی ہواؤوں سے ہر شئ لطف اندوز ہورہی ہے الغرض ہر چیز اچھی ہے مگر آن ندوہ بان ندوہ شان ندوہ فخر ندوہ اور رونق ندوہ اور جان ندوہ ( جناب حضرت ناظم صاحبؒ ) جو کہ در و بام کی زینت تھے نہیں ہیں ، شاعر کے شعر کو اس رخ پہ موڑا جائے تو بجا ہوگا تیرے جانے سے رونق چل بسی گلزار ہستی سے لیکن اللہ کے فیصلہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے، ویسے دل بہت رنجور اور غموں سے چور ہے آنکھیں اشکبار اور جسم نڈھال ہے🥹🥹۔ ✒️✒️✒️اختر بھرائچی
@mahmoodsiddiqui1800
@mahmoodsiddiqui1800 Жыл бұрын
Bahut lad ke the molana
@user-bp8tq4ry8l
@user-bp8tq4ry8l 3 ай бұрын
بس حد کردی
@user-bp8tq4ry8l
@user-bp8tq4ry8l 3 ай бұрын
سوے عدم کی بجائے کوی مناسب لفظ ہوتا تو بھتر تھا
@zubaishaikhjalnagmail.com1873
@zubaishaikhjalnagmail.com1873 Жыл бұрын
ماشاء اللہ عمدہ کلام پرسوز آواز
@zainesauban8992
@zainesauban8992 Жыл бұрын
Masha Allah bahoth khoob awaaaz Hamare moulana ko allah jannath me aalaa maqaaam naseeb kare ameen summa ameeen
@mdziyaulhaque917
@mdziyaulhaque917 Жыл бұрын
ماشاء اللہ
@farazthonse
@farazthonse Жыл бұрын
Ma sha Allah
@fazilahmad4665
@fazilahmad4665 Жыл бұрын
Masha allah
@Indianfarmer89
@Indianfarmer89 Жыл бұрын
Ma Sha Allah ❤❤❤
Magic or …? 😱 reveal video on profile 🫢
00:14
Andrey Grechka
Рет қаралды 87 МЛН
Как мы играем в игры 😂
00:20
МЯТНАЯ ФАНТА
Рет қаралды 1,4 МЛН
Apple peeling hack @scottsreality
00:37
_vector_
Рет қаралды 127 МЛН
gunahon per hun sharminda Ilahi dar  guzar kar de Qari Jamshed Johar Jharkhand
15:55
Hafiz Jalaluddin Ansari
Рет қаралды 657 М.
Hamd By Maulana Syed Muhammad Sani Hasani
19:44
Farooqui Media Service
Рет қаралды 18 М.