سلام، خورشید صاحب اس پروگرام کی اور ویڈیوز ہیں آپ کے پاس؟
@khursheedabdullah22616 жыл бұрын
مرے خدا مجھے وہ تاب نے نوائی دے میں چپ رہوں بھی تو نغمہ مرا سنائی دے گدائے کوئے سخن اور تجھ سے کیا مانگے یہی کہ مملکتِ شعر کی خدائی دے نگاہِ دہر میں اہلِ کمال ہم بھی ہوں جو لکھ رہے ہیں وہ دنیا اگر دکھائی دے چھلک نہ جاؤں کہیں میں وجود سے اپنے ہنر دیا ہے تو پھر ظرف کبریائی دے مجھے کمالِ سخن سے نوازنے والے سماعتوں کو بھی اب ذوق آشنائی دے نمو پزیر ہے یہ شعلۂ نوا تو اسے ہر آنے والے زمانے کی پیشوائی دے کوئی کرے تو کہاں تک کرے مسیحائی کہ ایک زخم بھرے دوسرا دہائی دے میں ایک سے کسی موسم میں رہ نہیں سکتا کبھی وصال کبھی ہجر سے رہائی دے جو ایک خواب کا نشہ ہو کم تو آنکھوں کو ہزار خواب دے اور جرأت رسائی دے