Рет қаралды 662
اسپین میں سالانہ 'سین فرمن' فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہفتے کو اسپین کے شہر پامپلونا میں ہزاروں افراد نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے روایتی سفید لباس پہنا ہوا تھا۔ فیسٹیول کو'بل فیسٹیول' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیوں کہ اس میلے کی سب سے خاص بات بیلوں کی دوڑ ہے جس میں بیلوں کو گلیوں میں دوڑایا جاتا ہے اور سینکڑوں افراد ان کے ساتھ دوڑتے ہیں۔ یہ فیسٹیول چودہ جولائی تک جاری رہے گا۔
•
•
•
•
•
#VOAUrdu #spain #reelsviral #sanfermin #pamplona