Рет қаралды 1,977
امریکی ریاست منی سوٹا میں اٹھارہ سالہ ایک نوجوان کی گاڑی فنی خرابی کی وجہ سے بے قابو ہو گئی اور اس کی رفتار خود بخود بڑھتے بڑھتے ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہو گئی۔ نوجوان نے گاڑی نہ رکنے پر امدادی اداروں کو کال کر کے مدد مانگی۔ ایک پولیس اہلکار نے فوری مدد کرتے ہوئے اپنی کار نوجوان کی گاڑی کے آگے لا کر اسے پیچھے سے گاڑی ٹکرانے کو کہا۔ نوجوان کے گاڑی ٹکرانے پر پولیس اہلکار نے اپنی کار کے بریک لگائے اور گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گیا۔
•
•
•
•
•
#VOAUrdu #us #virals #videos