Рет қаралды 2,330
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انتخابی نشان کا نہ ملنا کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے نہیں روکتا۔ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حق دار ہے۔ فیصلے کی مزید تفصیلات بتا رہے ہیں اسلام آباد سے عاصم علی رانا اس فیس بک لائیو میں۔