Рет қаралды 1,108
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسکی کوچ ٹوم ویڈنگٹن نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی کشتی کو وہیل مچھلیوں نے گھیر رکھا ہے۔ ٹوم کینیڈا کے صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل سے بحرِ اوقیانوس میں اکیلے کشتی پر نکلے تھے کہ اس دوران وہیل مچھلیوں کے جُھنڈ نے انہیں گھیر لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کشتی کے ارد گرد لگ بھگ ایک ہزار وہیل مچھلیاں تھیں اور وہ بے حد خوف زدہ ہو گئے تھے۔