Рет қаралды 31,096
انتباہ: اس ویڈیو کا مواد ناظرین کے لیے پریشان کُن ہو سکتا ہے۔
حال ہی میں انڈیا کے شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد پاکستان میں بھی یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ یہاں طبی عملہ کتنا محفوظ ہے۔ بی بی سی نے ملک بھر میں متعدد خواتین ڈاکٹرز اور نرسز سے بات کی، جس سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کام کرنے والی یہ خواتین نہ صرف مریضوں اور ان کے لواحقین کے پرتشدد رویوں کا سامنا کرتی ہیں، بلکہ انھیں خود اپنے ساتھیوں کی جانب سے بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں سے بیشتر خواتین نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کی ہے۔ دوسری جانب صحت کے صوبائی وزرا کی جانب سے طبی عملے کے تحفظ کے لیے ہسپتالوں میں ناقص انتظامات سے متعلق سوالات پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
رپورٹر فرحت جاوید
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: نیر عباس
#FemaleDoctors #HealthWorkers #Pakistan #safety #harassment #violence #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
bbc.in/1GsJCMR