یا مصطفٰے یا مجتبٰے ارحم لنا، ارحم لنا دستِ ہما بے چارا را، داماں توئی ، داماں توئی یا مصطفٰے (منتخب کیے ہوئے) یا مجتبٰے ( چُنے ہوئے) ہم پر رحم فرمائیے مجھ بے سہارے ، بیچارے کا سہارا آپ ہی ہیں جاؔمی رود از چشمِ ما جلوہ نما بہرِ خدا جان و دلم ہر دو فدا، جاناں توئی، جاناں توئی آپ کے دیدار کے عوض جامی ہمیشہ کیلیے اپنی آنکھوں کو قربان کرنے کو تیار ہے۔ جامی کا وقت نزع آ پہنچا ہے جان آنکھون کے راستے نکلنا شروع ہو گی ہے۔۔ خدا واسطے اپنا جلوہ دکھادیں جامی کی آنکھیں آپ کے فراق میں رو رہی ہیں ۔خدا کیلیے اپنا جلوہ دکھا دیں میرے محبوب میرا دل اور جان اپ پر قربان ہیں *