Рет қаралды 681
ورچوئل اسلامک یونیورسٹی کے LMS پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟
ہمارے طلبہ وطالبات کو اکاؤنٹ بنانے کے حوالے سے مسائل آ رہے تھے، سو اس لیے ویڈیو کی شکل میں تفصیل سے سمجھا دیا ہے، جسے فالو کرتے ہوئے کامیابی سے ایل ایم ایس پر اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے۔
ضروری نوٹ:
01. سب سے پہلے آپ کے پاس زیر استعمال ایک ای میل ہونی چاہیے، جس میں آپ لاگ ان ہوں۔
02. اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ نے ای میل، یوزر نیم اور پاس ورڈ کو یاد رکھنا ہے، تاکہ آپ ایل ایم ایس پر لاگ ان ہوتے رہیں۔
👈🏻 01. اکاؤنٹ بنانے کےلیے سب سے پہلے یہ لنک اوپن کریں۔
lms.virtualisl...
👈🏻 02. کریٹ نیو اکاؤنٹ (Create new account) پر کلک کریں،
👈🏻 03. یوزر نیم (Username) کی جگہ پر بغیر اسپیس کے اپنا یوزر نام سیٹ کریں۔ مثلاً
hafizkaleemkhan
👈🏻 04. اپنا پاس ورڈ (Password) سیٹ کریں، یاد رہے پاسورڈ کم سے کم 8 کریکٹر پر مشتمل ہو، جس میں ایک یا دو ہندسے ہوں، ایک یا دو چھوٹے حرف ہوں، ایک یا دو بڑے حرف ہوں اور ایک یا دو سپیشل کریکٹر شامل ہو، مثلاً
Test@Uni&123
کچھ اس طرح کا۔
👈🏻 05. ای میل ایڈریس (Email address) کی جگہ پر وہ ای میل لکھنی ہے، جس کو آپ استعمال کر رہے ہوں، کیونکہ جب آپ اکاؤنٹ بنائیں گے تو سسٹم کی طرف سے ایک ویریفیکیشن ای میل اسی ایڈریس پر جائے گی، جس کو آپ نے یہاں لکھا ہوگا، جسے ویریفائی کرنے کے بعد ہی آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیو ہوسکے گا۔
info.alislahmedia@gmail.com
👈🏻 06. دوبارہ ای میل Email (again) کی فیلڈ میں وہی ای میل لکھیں جو آپ نے پہلے شامل کی ہے۔
info.alislahmedia@gmail.com
👈🏻 07. فرسٹ نیم (First name)، لاسٹ نیم (Last name)، سٹی/ٹاؤن (City/town) اور اسی طرح Country میں صحیح اور درست معلومات درج کریں۔ یعنی جو آپ کا اصل نام ، علاقہ، شہر ہو، وہ آپ نے دینا ہے، تاکہ اسائنمنٹس، پیپرز اور رزلٹ وغیرہ کی تیاری میں آپ کی درست معلومات ہی جنریٹ ہوں۔
Hafiz Kaleem
Khan
Sargodha
Pakistan
👈🏻 08. آپ کس کورس میں رجسٹر ہونا چاہ رہے ہیں؟ اس کےلیے Other fields میں Courses میں جاکر وہ کورس سلیکٹ کریں۔ مثلاً
فہم القرآن
🛑 پھر آپ نے Create my new account پر کلک کر دینا ہے، جس کے بعد آپ کو میسج ملے گا کہ آپ کے مطلوبہ ای میل ایڈریس پر ویریفیکیشن میل بھیج دی گئی ہے، آپ نے یہاں Continue پر کلک کر دینا ہے، اور اپنے ای میل اکاؤنٹ میں جاکر جو سسٹم کی طرف سے میل آئی ہوگی، اس میں ایک لنک ہوگا، اس پر کلک کر دینا ہے۔ Thanks کا میسج ملے گا، آپ نے Continue پر کلک کر دینا ہے ۔ اس طرح کامیابی سے آپ کا اکاؤنٹ بن جائے گا۔ ان شاءاللہ