he was a legend shairy me asi udasi tnhai or nasr me is kadr mazah ufff kamal
@Adil....Siddiqui Жыл бұрын
واہ واہ کیا کمال خوبصورت مضمون ہے ابن انشاء کی کیا بات ہے . خورشید بھائ کیا تحفہ ہے شکریہ
@rabiyahuda Жыл бұрын
I was about 6 years old the day he passed away he was a resident of Iqbal Town karachi one of the most beautiful places to live in karachi in the late 70s. Nah woh karachi hai nah woh log 😢😢😢😢
@MSCS0762 жыл бұрын
واہ واہ واہ۔۔۔ کیا خوبصورت باتیں ہیں۔ واہ
@qaisarmahmood77993 жыл бұрын
Ibne insha was a legend
@mtaham1233 жыл бұрын
نہایت با کمال ، ایسی تمام نادر چیزیں جو آپ کی دسترس میں ہوں ، ضرور یو ٹیوب پر شائع کیجئے
@augustinejay36163 жыл бұрын
Pro tip : watch movies at flixzone. I've been using it for watching all kinds of movies lately.
@jamisondangelo88293 жыл бұрын
@Augustine Jay Yup, have been watching on Flixzone} for since november myself :D
@V0ayger2 жыл бұрын
کمال شائستہ اور عمدہ مزاح
@marifdadani23232 жыл бұрын
Faiz Ahmed Faiz bazher tu quminizam kay and Chain and Russian kay Hami thay. But Amrica kay aik wfadar Haroon famaily Karachi kay Abdullah Haroon College kay principal Manyy years rahay. Amrica kay back ground May haami thay,
@RSJ39153 жыл бұрын
Wah wah wahhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhh
@alianser37333 жыл бұрын
لاجوب۔۔۔۔خوبصورت کلام
@rehanahmad47123 жыл бұрын
بہت خوب۔
@doctorazeem79213 жыл бұрын
کیا بات ہے ۔ ۔
@khursheedabdullah22613 жыл бұрын
فیض صاحب کے متعلق کچھ لکھتے ہوئے مجھے تامل ہوتا ہے۔ دنیا حاسدان بد سے خالی نہیں۔ اگر کسی نے کہہ دیا کہ ہم نے تو اس شخص کو کبھی فیض صاحب کے پاس اٹھتے بیٹھتے نہیں دیکھا تو کون ان کا قلم پکڑ سکتا ہے۔ احباب پرزور اصرار نہ کرتے تو یہ بندہ بھی اپنے گوشہ گمنامی میں مست رہتا۔ پھر بعض باتیں ایسی بھی ہیں کہ لکھتے ہوئے خیال ہوتا ہے کہ آیا یہ لکھنے کی ہیں بھی یا نہیں۔ مثلاً یہی کہ فیض صاحب جس زمانے میں پاکستان ٹائمز کے ایڈیر تھے، کوئی اداریہ اس وقت تک پریس میں نہ دیتے تھے جب تک مجھے دکھا نہ لیتے۔ کئی بار عرض کیا کہ ماشاء اللہ آپ خود اچھی انگریزی لکھ لیتے ہیں لیکن وہ نہ مانتے اور اگر میں کوئی لفظ یا فقرہ بدل دیتا تو ایسے ممنون ہوتے کہ خود مجھے شرمندگی ہونے لگتی۔ پھر فیض صاحب کے تعلق سے وہ باتیں یاد آتی ہیں جب فیض ہی نہیں، بخاری، سالک، خلیفہ عبدالحکیم وغیرہ ہم سبھی ہم پیالہ و ہم نوالہ دوست راوی کے کنارے ٹہلتے رہتے اور ساتھ ہی ساتھ علم و ادب کی باتیں بھی ہوتی رہتیں۔ یہ حضرات مختلف زاویوں سے سوال کرتے اور یہ بندہ اپنی فہم کے مطابق جواب دے کر ان کو مطمئن کردیتا اور یہ بات تو نسبتاً حال کی ہے کہ ایک روز فیض صاحب نے صبح صبح مجھے آن پکڑا اور کہا، ’’ایک کام سے آیا ہوں۔ ایک تو یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یورپ میں آج کل آرٹ کے کیا رجحانات ہیں اور آرٹ پیپر کیا چیز ہوتی ہے۔ دوسرے میں واٹر کلر اور آئیل پینٹنگ کا فرق معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ ٹھمری اور دادرا کا فرق بھی چند لفظوں میں بیان کردیں تو اچھا ہے۔‘‘ میں نے چائے پیتے پیتے سب کچھ عرض کردیا۔ اٹھتے اٹھتے پوچھنے لگے۔ ’’ایک اور سوال ہے۔ غالب کس زمانے کا شاعر تھا اور کس زبان میں لکھتا تھا؟‘‘ وہ بھی میں نے بتایا۔ اس کے کئی ماہ بعد تک ملاقات نہ ہوئی۔ ہاں اخبار میں پڑھا کر لاہور میں آرٹ کونسل کے ڈائریکٹر ہوگئے ہیں۔ غالباً اس نوکری کے انٹرویو میں اس قسم کے سوال پوچھے جاتے ہوں گے۔ اکثر لوگوں کو تعجب ہوتا ہے کہ ’’نقش فریادی‘‘ کا رنگ کلام اور ہے اور فیض صاحب کے بعد کے مجموعوں ’’دست صبا‘‘ اور ’’زندان نامہ‘‘ کا اور اب چونکہ اس کا پس منظر راز نہیں رہا اور بعض حلقوں میں بات پھیل گئی ہے، لہٰذا اسے چھپانے کا کچھ فائدہ نہیں۔ فیض صاحب جب جیل گئے ہیں تو ویسے تو ان کو زیادہ تکلیف نہیں ہوئی لیکن کاغذ قلم ان کو نہیں دیتے تھے اورنہ شعر لکھنے کی اجازت تھی۔ مقصد اس کا یہ تھا کہ ان کی آتش نوائی پر قدغن رہے اور لوگ انہیں بھول بھال جائیں۔ لیکن وہ جو کہتے ہیں۔ تدبیر کند بندہ تقدیر زند خندہ۔ فیض صاحب جیل سے باہر آئے تو سالم تانگہ لے کر سیدھے میرے پاس تشریف لائے اور ادھر ادھر کی باتوں کے بعد کہنے لگے ’’اور تو سب ٹھیک ہے لیکن سوچتا ہوں، میرے ادبی مستقبل کا اب کیا ہو گا۔‘‘ میں نے مسکراتے ہوئے میز کی دراز میں سے کچھ مسودے نکالے اور کہا یہ میری طرف سے نذر ہیں۔ پڑھتے جاتے تھے اور حیران ہوتے جاتے تھے۔ فرمایا۔ ’’بالکل یہی جذبات میرے دل میں آتے تھے۔ لیکن ان کو قلم بند نہ کرسکتا تھا۔ آپ نے اس خوبصورتی سے نالے کو پابند نے کیا ہے کہ مجھے اپنا ہی کلام معلوم ہوتا ہے۔‘‘ میں نے کہا۔ ’’برادر عزیز! بنی آدم اعضائے یک دیگر اند۔ تم پر جیل میں جو گزرتی تھی۔ اسے میں یہاں بیٹھے بیٹھے محسوس کرلیتا تھا۔ ورنہ من آنم کہ من دانم۔ بہرحال اب اس کلام کو اپنا ہی سمجھو بلکہ اس میں، میں نے تخلص بھی تمہارا ہی باندھا ہے اور ہاں نام بھی میں تجویز کیے دیتا ہوں۔ آدھے کلام کو ’’دست صبا‘‘، کے نام سے شائع کرو اور آدھے کو ’’زنداں نامہ‘‘ کا نام دو۔‘‘ اس پر بھی ان کو تامل رہا۔ بولے، ’’یہ برا سا لگتا ہے کہ ایسا کلام جس پر ایک محب صادق نے اپنا خون جگر ٹپکایا ہو اپنے نام سے منسوب کردوں۔‘‘ میں نے کہا۔ ’’فیض میاں دنیا میں چراغ سے چراغ جلتا آیا ہے، شیکسپیئر بھی تو کسی سے لکھوایا کرتا تھا۔ اس سے اس کی عظمت میں کیا فرق آیا؟‘‘ اس پر لاجواب ہو گئے اور رقت طاری ہو گئی۔ فیض صاحب میں ایک اور بات میں نے دیکھی۔ وہ بڑے ظرف کے آدمی ہیں۔ ایک طرف تو انہوں نے کسی پر کبھی یہ راز افشا نہ کیا کہ یہ مجموعے ان کا نتیجہ فکر نہیں۔ دوسری طرف جب لینن انعام لے کر آئے تو تمغہ اور آدھے روبل میرے سامنے ڈھیر کردیئے کہ اس کے اصل حق دار آپ ہیں۔ اس طرح کے اور بہت سے واقعات ہیں۔ بیان کرنے لگوں تو کتاب ہوجائے۔ لیکن جیسا کہ میں نے عرض کیا نمود و نمائش سے اس بندے کی طبیعت ہمیشہ نفور رہی ہے۔ و ما توفیقی الا باللہ
@asifanwar57553 жыл бұрын
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
@sashapasha27463 жыл бұрын
جزاک اللہ خیرا
@osama_asar786 Жыл бұрын
بہت خوب اگر انشاء صاحب کی کوئی انٹرویو ہو تو عنایت کیجے بہت مہربانی ہوگی محترم ڈاکٹر صاحب
@khursheedabdullah2261 Жыл бұрын
اسی چینل پر میں نے اپلوڈ کیے ہیں ۔ ایک انجم اعظمی نے کیا تھا اور مکالمہ ہے ابراہیم جلیس کے ساتھ ۔
@khursheedabdullah22613 жыл бұрын
ابن انشا فیض اور میں بڑے لوگوں کے دوستوں اور ہم جلیسوں میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو اس دوستی اور ہم جلیسی کا اشتہار دے کر خود بھی ناموری حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسرے وہ عجز و فروتنی کے پتلے جو شہرت سے بھاگتے ہیں۔ کم از کم اپنے ممدوح کی زندگی میں۔ ہاں اس کے بعد رسالوں کے ایڈیٹروں کے پر زور اصرار پر انہیں اپنے تعلقات کو الم نشرح کرنا پڑے تو دوسری بات ہے۔ ڈاکٹر لکیر الدین فقیر کو لیجئے۔ جیسے اور پروفیسر ہوتے ہیں ویسے ہی یہ تھے۔ لوگ فقط اتنا جانتے تھے کہ علامہ اقبال کے ہاں اٹھتے بیٹھتے تھے۔ سو یہ بھی خصوصیت کی کوئی بات نہیں۔ یہ انکشاف علامہ کے انتقال کے بعد ہوا کہ جب کوئی فلسفے کا دقیق مسئلہ ان کی سمجھ میں نہ آتا تو انہی سے رجوع کرتے تھے۔ ڈاکٹر لکیر الدین فقیر نے ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک روز آدھی رات کو میں چونک کر اٹھا اور کھڑکی میں سے جھانکا تو کیا دیکھتا ہوں کہ علامہ مرحوم کا خادم خاص علی بخش ہے۔ میں نے پوچھا، ’’خیریت؟‘‘ جواب ملا ’’علامہ صاحب نے یاد فرمایا ہے۔‘‘ میں نے کہا، ’’اس وقت؟‘‘ بولا ’’جی ہاں اس وقت اور تاکید کی ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو لے کر آنا۔‘‘ میں حاضر ہوا تو اپنے لحاف میں جگہ دی اور فرمایا۔ ’’آج ایک صاحب نے گفتگو میں رازی کا ذکر کیا۔ تم جانتے ہو میں تو شاعر آدمی ہوں۔ آخر کیا کیا پڑھوں؟ اس وقت یہ پوچھنے کو تکلیف دی ہے کہ یہ رازی کون صاحب تھے اور ان کا فلسفہ کیا تھا۔‘‘ میں دل ہی دل میں ہنسا کہ دیکھو اللہ والے لوگ ایسے ہوتے ہیں۔ بہرحال تعمیل ارشاد میں میں نے امام فخر الدین رازی اور ان کے مکتب فکر کا سیرحاصل احاطہ کیا اور اجازت چاہی۔ علامہ صاحب دروازے تک آئے، آبدیدہ ہوکر رخصت کیا اور کہا ’’تم نے میری مشکل آسان کردی۔ اب شہر میں اور کون رہ گیا ہے جس سے کچھ پوچھ سکوں۔‘‘ اگلی اتوار کو زمیندار کا پرچہ کھولا تو صفحہ اول پرعلامہ موصوف کی نظم تھی جس میں وہ مصرع ہے، غریب اگرچہ ہیں رازی کے نکتہ ہائے دقیق ہرچند میں نے واضح کردیا تھا کہ رازی کا فلسفہ خاصا پیش پا افتادہ ہے۔ دقیق ہرگز نہیں۔ لیکن معلوم ہوتا ہے علامہ مرحوم کو ایسا ہی لگا۔ مدرسہ علمیہ شرطیہ موچی دروازے کے پرنسپل مرزا اللہ دتہ خیال نے جو چھ ماہ میں میٹرک اور دو سال میں بی۔اے پاس کرانے کی گارنٹی لیتے ہیں، ماہ نامہ ’’تصویر بتاں‘‘ میں پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا کہ علامہ مرحوم کو مثنوی مولانا روم کے بعض مقامات میں الجھن ہوتی تو مجھے یاد فرماتے تھے۔ ایک بار میں نے عرض کیاکہ آپ منشی فاضل کیوں نہیں کرلیتے۔ تمام علوم آپ کے لیے پانی ہوجائیں گے۔ بولے، ’’اس عمر میں اتنی محنت شاقہ نہیں کرسکتا۔‘‘ بعد میں، میں نے سوچا کہ واقعی شعرا تلامیذ الرحمن ہوتے ہیں۔ ان کو علم اور ریسرچ کے جھمیلوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔ یہ تو ہم جیسے سرپھروں کا کام ہے۔ علامہ کے ایک جگری دوست رنجور فیروز پوری کو بھی لوگ گوشہ گمنامی سے نکال لائے۔ ایک بصیرت افروز مضمون میں آپ نے لکھا۔ ’’خاکسار نے اپنے لیے شاعری کو کبھی ذریعہ عزت نہیں جانا۔ بزرگ ہمیشہ نیچہ بندی کرتے آئے تھے۔ اس میں خدا نے مجھے برکت دی۔ جو ٹوٹا پھوٹا کلام بسبیل ارتجال کہتا تھا، علامہ صاحب کی نذر کردیتا تھا۔ اب بھی دیکھتا ہوں کہ ارمغان حجاز وغیرہ کتابوں میں سیکڑوں ہی مصرعے جو اس ہیچ مداں کج مج زباں نے علامہ کے گوش گزار کیے تھے، نگینوں کی طرح چمک رہے ہیں۔‘‘ حکیم عزرائیلی مصنف طب بقراطی نے نمائندہ ’’صبح و شام‘‘ کو انٹرویو دیا تو بتایا کہ ایک زمانے میں حکیم الامت کو بھی طب کا شوق ہوا۔ بندہ نسخہ لکھتا اور علامہ مرحوم پڑیاں بناتے اور جوشاندے کوٹتے چھانتے۔ اس دورن اگر فکر سخن میں مستغرق ہوجاتے تو کبھی کبھی ہاون دستے میں اپنے انگوٹھا پھوڑ بیٹھتے۔ دوسرے روز عقیدتمند پوچھتے کہ یہ کیا ہوا، تو فقط مسکرا کر انگشت شہادت آسمان کی طرف بلند کر دیتے۔ عام لوگوں کا یہ خیال تھا کہ علامہ مرحوم آخری سالوں میں کبوتر بازی اور پہلوانی نہیں کرتے تھے اور مینڈھے لڑانے کا شوق بھی ترک کر دیا تھا۔ صحیح صورت حال سے میاں معراج دین گوجرانوالوی نے رسالہ ’’غزل الغزلات‘‘ کے اقبال نمبر میں پردہ اٹھایا۔ پھر علامہ مذکور کے احوال میں اکثر آیا ہے کہ فلاں بات سنی اور آبدیدہ ہوگئے۔ فلاں ذکر ہوا اور آنسوؤں کا تر بندھ گیا۔ اس کا بھید بھی علامہ مرحوم کے ایک اور قریبی دوست ڈاکٹر عین الدین ماہر امراض چشم نے کھولا۔ اس زمرے میں ڈاکٹر محمد موسیٰ پرنسپل بانگ درا ہومیوپیتھک کالج گڑھے شاہو کو رکھئے۔ جنہوں نے علامہ اقبال مرحوم کی زندگی کے ایک اور غیر عروف گوشے کو بے نقاب کیا۔ اپنی کتاب ’’تسہیل الہومیوپیتھی‘‘ کے دیباچے میں رقمطراز ہیں۔ ’’لوگوں کا یہ گمان غلط ہے کہ ڈاکٹر اقبال فقط نام کے ڈاکٹر تھے۔ اس عاجز کا مطالعہ اتنا نہیں کہ ان کے شاعرانہ مقام پر گفتگو کر سکے۔ ہاں اتنا وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ مرض کی تشخیص میں اپنے بعد میں نے انہی کو دیکھا۔ بعض اوقات دواؤں کے ضمن میں بھی ایسے قابل قدر مشورے دیتے کہ یہ عاجز اپنے تبحر علمی کے باوجود حیران رہ جاتا۔ شاعر تو ہمارے ہاں اب بھی اچھے اچھے پائے جاتے ہیں، میرے نزدیک علامہ مرحوم کی رحلت ہومیوپیتھی طب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں مریضوں پر توجہ دیتا اور وہ ایک کونے میں بیٹھے حقہ پیتے رہتے۔ تاہم اس عاجز کے مطب کی کامیابی میں جو مایوس مریضوں کی آخری امیدگاہ ہے اور جہاں خالص جرمن ادویات بکفایت فراہم کی جاتی ہیں، ان کے نام نامی کا بڑا دخل تھا۔ جاننے والے جانتے ہیں کہ آپ نے اپنی ایک مشہور تصنیف کا نام بھی عاجز کے مطب کے نام پر رکھا۔
@doctorazeem79213 жыл бұрын
بہت محنت اور خلوص سے اپنے کاوش کی ہے مزید ہوں تو محظوظ فرمانا ۔ ایسی نایاب کاوشیں بہت حوصلہ افزا اورقابل ۔ ستایش ہیں
@zameerhaiderzameeroficial1313 жыл бұрын
Good
@mmulbatoora653 Жыл бұрын
Actually he was sarcastic about Punjab pseudo intellectual and how they destroyed literature.
@ihsanbajwa39743 жыл бұрын
ابن انشاء 1927 میں پیدا ہوئے تھے ۔۔۔۔کیا یہ معلومات درست ہیں؟؟؟؟