Рет қаралды 61
الحاج سید فصیح الدین سہروردی مدظلہ العالی ہمارے عہد کی انتہائی اہم برگزیدہ شخصیت ، نعت خوان اور منقبت گزار ہیں۔ حضور سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور آپ کی اہلبیت اطہار علیہم السلام کی مودت کی خوشبو کو دنیا میں پھیلانے کا فریضہ جیسے یہ انجام دے رہے ہیں وہ ان کا روحانی اعزاز ہے۔ گزشتہ شب انکی جانب سے ڈنر پھر گفتگو ، نعت اور منقبت کی خوشبو ہر شے بے مثل و بے مثال تھی۔ سید فصیح الدین سہروردی صاحب نے سید البطخا، مؤمن قریش حضرت ابو طالب ع کی جو منقبت بیان فرمائی اسکے دو شعر آپ سب کے لئے تبرکاً پیش ہیں۔ میں نے اپنی ذاتی لائبریری سے انہیں "دیوان سید البطخا ابو طالب ع" کی تاریخی جلد پیش کی اور یہ دیوان ممتاز محقق، مفسر اور عالمی شہرت کے حامل عالم دین سید تلمیذ رضوی اعلیٰ اللہ مقامہ نے مرتب فرمایا تھا۔