Рет қаралды 41
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحيمِ
قرآن کتاب ِ ہدایت
كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ" (ص:29 ) "
" یہ وہ با برکت کتاب ہے جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اَہل عَقْل و فَہْم نصحت حاصل کریں " (ص:29)
سلام علیکم ! اسلام ہی ایسا دین ہے جو خدا کے نزدیک سچا و خالص اور قابل قبول دین ہے اور اسلام کا بنیادی و اصلی منبع قرآن کریم یعنی کلام ِ الہٰی ہے یہی وہ کتاب ہے جو تمام مسلمانوں کےلیے مستند و سالم یعنی تحریف سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ تمام دیگر منابع و ماخذ کا معیار بھی ہے، اس لے ہمیں اس پاک و مقدس کتاب کو پڑھنے، سمجھنے اور اس میں غور و فکر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ضرورت اور سخت ضرورت اس امر کی تھی کہ ایک ایسا پلیٹ فارم اور فورم مہیا کیا جائے جہاں قرآن فہمی و پیغام ِ الہٰی کا جامع خلاصہ ، وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ، ہر فرد کی اسلامی و ایمانی ضرورت کو مد نظر رکھ کر مختصر نکات کی صورت مںیں قرآنی سورہ کے مطالب اور پیغامات کو پش کیا جائے جو کہ ایک عام و سادہ مسلمان سے لے کر ایک سکالر و مفتی تک سب کی بنیادی ضرورت پر مشتمل ہو۔ لہذا اس ضرورت کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ تفسیری مطالب و پیغامات کو نکات کی صورت میں مختصر مگر جامع پرزنٹشن کے طرز اسلوب پر پیش کیا جا ئے۔