Security Guards Jobs | Salaries of Employees Increased | RTI Activist Naeem Sadiq |

  Рет қаралды 483

Azmat Nama

Azmat Nama

Күн бұрын

Security Guards Jobs | Salaries of Employees Increased | RTI Activist Naeem Sadiq | ‎‪@azmatnamavlog‬
حقوق انسانی کے علمبردار نعیم صادق کی پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کے لئے کم از اجرت کی جدوجہد رنگ لائی
سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ، سیکریٹری داخلہ سندھ EOBI اور SESSI کو نوٹس جاری کر دیئے
سندھ ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے جمعرات کو حقوق انسانی کے علمبردار اور Justice for the Speechless کے روح رواں نعیم صادق کی جانب سے ہزاروں پر مشتمل مظلوم طبقہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کو کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی، پنشن اور علاج و معالجہ کی بنیادی سہولیات کے لئے EOBI اور SESSI میں ان کی رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) اور سندھ ادارہ سماجی تحفظ برائے ملازمین (SESSI) کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔
نعیم صادق نے اپنی پیٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے ملک میں قائم پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز فراہم کرنے والی کمپنیز کی تشکیل کے وقت ایک پالیسی مرتب کی تھی
جس کے مطابق تمام سیکیورٹی گارڈز کمپنیاں مروجہ مزدور قوانین کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کو 8 گھنٹے اوقات کار، اضافہ کام کے لئے اوور ٹائم کی ادائیگی، رواں کم از کم اجرت کی ادائیگی اور پنشن اور علاج و معالجہ کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی زمہ دار ہیں ۔
اگرچہ حکومت سندھ نے جولائی 2024ء میں غیر ہنر مند کارکنوں کے 8 گھنٹے کام کے لئے کم از اجرت 37,000 روپے ماہانہ اور 12 گھنٹے خدمات کے لئے 45,000 روپے ماہانہ مقرر کی ہے
لیکن اس کے باوجود بااثر سیکیورٹی گارڈز کمپنیاں ان سیکیورٹی گارڈز کا زبردست استحصال کرتے ہوئے سرکاری احکامات پر عملدرآمد کرنے کو راضی نہیں ہیں ۔
کراچی میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 44 ہزار اور پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 50 ہزار ہے
جبکہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز انتہائی نا مساعد اور غیر انسانی حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
اکثر اداروں میں تعینات کئے گئے سیکیورٹی گارڈز سے 8 گھنٹے کے بجائے 12 گھنٹے تک کی طویل اور صبر آزما ڈیوٹی لی جارہی ہے ۔
لہذاء سیکیورٹی گارڈز کمپنیوں کا یہ عمل نا صرف بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ سرکاری احکامات کی عدم تعمیل بھی ہے ۔
سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد تمام متعلقہ اداروں وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، EOBI اور SESSI کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان سے جواب طلب کرلیا ہے ۔
#security #securityguard #securitybreach #hightcourt #sindhhighcourt #newsupdate #azmatnama #azmatkhan #rti #rtiapplication #rtireply

Пікірлер: 17
@azmatnama
@azmatnama Ай бұрын
سیکورٹی گارڈز کی قسمت جاگ گئی تنخواہیں ڈبل ملیں گی ؟ معلومات تک رسائی کے قانون RTI کی محنت رنگ لائی نعیم صادق ہیرو بن گئے
@MuhammadAkhtar-sb7um
@MuhammadAkhtar-sb7um 29 күн бұрын
Sr Meny 21 years security gaurd ki service ki hy , ab meri eage 60 years ho gi hy , to jb mjjy edary se document mily to ptta chla k 10 years service hi ghaib hy Jb k us 10 years k saboot mery pass majood hin, Agr ap meri pension bnwany min meri koi help kr skty hin to ap ka ehsaan ho ga
@azmatnama
@azmatnama 29 күн бұрын
جی ضرور
@MuhammadAkhtar-sb7um
@MuhammadAkhtar-sb7um 29 күн бұрын
Sr 15 years 20 years service krny k bawajood eobi waly pension nhi bnaty
@azmatnama
@azmatnama 29 күн бұрын
تو آپ رجسٹرڈ نہیں ہونگے نا
@MuhammadAkhtar-sb7um
@MuhammadAkhtar-sb7um 29 күн бұрын
@@azmatnama company waly dhoka dety hin k ap ka eobi card bna hua hy jb ap 60 year k ho jain gy to hm ap ko card dy din gy lekn jb card mila to ptta chla k 10 years service hi ghaib hy Ap hi btain k es min security gaurd ka kya qasoor hy Agr contribution jma nhi hui to government ko chahiye k edaaray se jma krwa kr pension bna day
@KhalidHassan-is7zj
@KhalidHassan-is7zj 29 күн бұрын
@@MuhammadAkhtar-sb7um مسئلہ ای او بی آئی کا نہیں ہوتا اصل میں جس سکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اصل فراڈ وہ کرتے ہیں ۔ سکیورٹی کمپنی لوگوں کے پیسے جمع نہیں کرواتی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔
@KhalidHassan-is7zj
@KhalidHassan-is7zj 29 күн бұрын
@@MuhammadAkhtar-sb7um اس ملک میں سب فراڈ پر چلتا ہے ۔ کوئی مخلص نہیں ۔
@nazeerahmed4983
@nazeerahmed4983 29 күн бұрын
Sir g ,aap ka cell no chahyee??
@azmatnama
@azmatnama 29 күн бұрын
میرے فیس بک پیج پر جائیں مل جائے گا
@KhalidHassan-is7zj
@KhalidHassan-is7zj 29 күн бұрын
اسلام علیکم اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو معالومات دے سکتا ہوں ۔ان ہیرا پھیریوں کے حوالے سے ۔ کیوں کہ میں سینئر پوسٹ پر رہ چکا ہوں ۔ اگر کراچی میں ہیں تو ۔
@azmatnama
@azmatnama 29 күн бұрын
جی بالکل میرے فیس بک پیج پر جائیں میرا نمبر مل جائے گا رابطہ کریں ۔ اس چینل کی ڈسکربشن میں جائیں گے تو میرے پیجز کے لنک آ جائیں گے ۔
@azmatnama
@azmatnama 29 күн бұрын
facebook.com/azmatkhan12345?mibextid=ZbWKwL
@KhalidHassan-is7zj
@KhalidHassan-is7zj 29 күн бұрын
فیس بُک پیج نہیں کھل رہا ۔
@MuhammadAkhtar-sb7um
@MuhammadAkhtar-sb7um 29 күн бұрын
@@KhalidHassan-is7zj g men Punjab se hun Agr koi hl ho skta hy to ap ka ehsaan ho ga agr ap meri koi madd kr sktay hin to Meny 21 years service ki hy jis ka mery pass saboot majood hin lekn agy sunny wala koi nhi
@MuhammadAkhtar-sb7um
@MuhammadAkhtar-sb7um 29 күн бұрын
@@KhalidHassan-is7zj meray pass tamaam service ka record majood hy, jo edara meri 10 years service ghaib kr gya hy
Serious Incident  | Geo News 3 AM Headlines | 7th August 2024
9:17
He bought this so I can drive too🥹😭 #tiktok #elsarca
00:22
Elsa Arca
Рет қаралды 47 МЛН
这三姐弟太会藏了!#小丑#天使#路飞#家庭#搞笑
00:24
家庭搞笑日记
Рет қаралды 121 МЛН
Don't Make These 5 Mistakes While Becoming a Filer in Pakistan | @AdvKhalidBari
8:33