Рет қаралды 340
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئن بھارت کی ٹیم بالآخر ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کی صبح نئی دہلی ایئرپورٹ پر مداحوں نے ٹیم کا استقبال کیا۔ بھارتی ٹیم نے 29 جون کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ بھارت کے کرکٹ بورڈ نے ٹیم اور دیگر ممبران کی واپسی کے لیے خصوصی طیارہ بھیجا تھا لیکن بارباڈوس میں سمندری طوفان 'بیرل' کی وجہ سے ٹیم وہیں پھنس گئی تھی۔