Рет қаралды 298
سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 55 افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئیر افسران کے ہمراہ پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو رینک لگائے۔ تقریب میں ترقی پانے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد کی شرکت۔ آئی جی پنجاب، سینئر پولیس افسران کی ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد۔
پنجاب پولیس موبائل ایپلی کیشنز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکی ہے، پولیس پر ہونے والی تنقید کا جواب شہریوں کی پہلے سے بہتر خدمت، تحفظ اور فرائض کی عمدہ ادائیگی سے دیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #Promotions